محترم جناب مفتی صاحب : السلام علیکم!
کیا نفل نمازیں باجماعت ادا کرسکتے ہیں؟ اور اسی طرح صلوۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنے کی اجازت ہے؟
عام حالات میں جن نوافل کی جماعت مشروع نہیں ، ان نفل نمازوں کو باجماعت ادا کرنا ، چاہے صلاۃ التسبیح ہو یا کوئی دوسری نماز ، شرعاً ممنوع اور مکروہ ہے، جس سے احتراز چاہیۓ۔
فی الدر المحتار : و تطوع علی سبیل التداعی مکروهة اھ (۱/ ۵۵۲)۔