جناب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کے میزان بنک میں رقم جمع کروا کر نفع لینا جائز ہے یا نہیں؟
ہماری معلومات کے مطابق "میزان بینک" اور "اسلامی بینک کے فکسڈ ڈیپازٹ میں مضاربہ و مشارکہ اور مرابحہ شرعیہ کی بنیادوں پر ٹرانزیکشن ہوتی ہے جس کی بناء پر ان بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت ہے اور ان کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والا منافع استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے۔ البتہ اگر کسی معاملہ میں واقعۃً کو تا ہی محسوس رہی ہو جیسا کہ اس میں کام کرنے والے کے عمل سے محسوس ہوتا ہے تو اس کی نشاندہی کرکے اور پوری وضاحت کے ساتھ لکھ کر اس کے متعلق حکمِ شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔