امامت و جماعت

فرض نماز میں امام کو لقمہ دینا

فتوی نمبر :
12466
| تاریخ :
2011-07-08
عبادات / نماز / امامت و جماعت

فرض نماز میں امام کو لقمہ دینا

فرض نماز میں امام کو لقمہ دینا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فرض نماز میں اگر امام بھول جائے اور وہ تین آیات یا اس سے زیادہ قرأت کر چکا ہو تو اُسے چاہیے کہ رکوع کر دے اور مقتدیوں کو لقمہ دینے پر مجبور نہ کرے یا پھر کسی دوسری جگہ سے تلاوت شروع کر دے اور اگر امام ایسا نہ کرے اور بار بار اسی جگہ سے پڑھ رہا ہو اور لقمہ دینے والا بھی امام کے ساتھ نماز میں شامل ہو تو اس طرح لقمہ دینے اور امام کےلئے لقمہ لینے سے نماز پر کوئی اثر نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: وإن فتح على إمامه لم تفسد (إلی قوله) ولا ينبغي للإمام أن يلجئهم إلى الفتح؛ لأنه يلجئهم إلى القراءة خلفه وإنه مكروه بل يركع إن قرأ قدر ما تجوز به الصلاة وإلا ينتقل إلى آية أخرى. كذا في الكافي (1/ 99)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12466کی تصدیق کریں
0     995
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات