فتوی نمبر : 12192 ڈارھی کٹوانے والےحافظ کی اقتدا میں نماز کاحکم
عبادات / نماز / امامت و جماعت
ڈارھی کٹوانے والےحافظ کی اقتدا میں نماز کاحکم
یہ ارشاد فرمائیں کہ کیا ایسے حافظ قرآن جو ڈاڑھی منڈاتا ہو یا کٹواتا ہواس کی امامت میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ فرض ، تراویح ، یا نفل کسی صورت کوئی گنجائش ہے؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
ایسا حافظ فاسق و فاجر ہے اس کو اپنے اختیار سے امام بنانا جائز نہیں چاہےنماز فرض ہو یا سنت وغیرہ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه