السلام علیکم ! بیوی سے حیض کے بعد غسل سے پہلے مباشرت کرنا کیسا ہے؟
اگر حیض دس دن سے کم مدت میں بند ہوجائے تو ایک نماز کا کامل وقت گزر جانے کے بعد جماع حلال ہوجاتا ہے،جبکہ دس دن پر حیض رک جائے تو شوہر کے لئے بلاغسل بھی جماع جائز ہے،لیکن مستحب یہ ہے کہ اس صورت میں بھی غسل کے بعد ہی جماع کرے۔
کما فی الفقه الاسلامی وادلته :اذا انقطع دم الحیض لاقل من عشرۃ ایام لم یحل وطؤھا او الاستمتاع بہا حتیٰ تغتسل (الیٰ قوله) وان لم تغتسل ومضیٰ علیھا وقت صلوۃ کامل بان تجد من الوقت زمناً یسع الغسل ولبس الثیاب وتحریمة الصلوۃ وخرج الوقت ولم تصل حل وطؤھا لان الصلوۃ صار دیناً فی ذمتھا فطھرت حکماً اھ (1/473)۔
وفی الھندیة: ويستحب أن تغتسل عند انقطاع الدم كذا في الخلاصة اھ (1/36)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0