امامت و جماعت

نیت باندھنے کے بعد ، رکوع میں امام تک پہنچنے سے پہلے امام کا رکوع سے سر اٹھالینا

فتوی نمبر :
10630
| تاریخ :
2011-01-09
عبادات / نماز / امامت و جماعت

نیت باندھنے کے بعد ، رکوع میں امام تک پہنچنے سے پہلے امام کا رکوع سے سر اٹھالینا

سوال یہ ہے کہ میں مسجد میں جاتا ہوں اور اس وقت امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں جیسے ہی میں نیت باندھتا ہوں، امام صاحب کھڑے ہو جاتے ہیں، میں بھی رکوع میں جا کر کھڑا ہو جاتا ہوں، اب پوچھنا یہ ہے کہ اس رکعت کو دوبارہ ادا کروں گا یا میری رکعت ہو گئی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب سائل کے رکوع میں جانے سے قبل امام صاحب رکوع سے کھڑے ہو گئے تو اس کی وہ رکعت فوت ہوگئی، اس لۓ جب امام نماز سے فارغ ہو کر سلام پھیرےتو سائل کو اپنی فوت شدہ رکعت کا اعادہ لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی غنیة المتملی : (و إن انتهیٰ إلی الإمام و هو) أی و الحال إن الإمام (راکع فکبر و وقف حتی رفع الإمام رأسه من الرکوع) لایصیر المقتدی (مدرکا لتلك الرکعة) بل یکون مسبوقا بها (إلی قوله) لا یاتی بها إلا بعد فراغ الإمام اھ (ص: ۲۱۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عثمان غنی بخش عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10630کی تصدیق کریں
0     510
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات