السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم نمازِ جنازہ کے بعد دعا کے لیے ہاتھ اُٹھا سکتے ہیں؟ براہِ کرم تفصیل سے وضاحت کیجیے۔
نمازِ جنازہ خود ایک دعا ہے، اس کے بعد مستقل طور پر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں، اس لیے نماز جنازہ کے بعد ثابت اور لازم سمجھ کر دعا کرنے سے احتراز لازم ہے۔
ففی مرقاة المفاتيح: ولا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة اھ(3/ 1213)
وفی البدائع: لأنها (أی صلاة الجنازة) لیست بصلاة حقیقة إنما هی دعاءٌ وإستغفار اھ (۱/ ۲۱۰)
وفی الخلاصة: لایقوم بالدعاء بعد صلاة الجنازة اھ
(۱/ ۲۲۵) واللہ أعلم بالصواب!