میں نے ایک دن یہ حدیث پڑھی تب سے کافی پریشان ہوں ۔صحيح البخاري (8/ 26):"عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أيما رجل قال لأخيه: يا كافر، فقد باء بها أحدهما".یعنی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک پر کفر لوٹ گیا۔یعنی یا تو واقعی وہ شخص کافر ہوگا جسے کافر کہا گیا ہے، اور اگر وہ کافر نہیں ہے اور کسی نے بلاثبوت اسے کافر کہہ دیا ہے تو کہنے والا خود کافر ہوگیا۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کوئی کسی پر کفر کا بہتان لگائے جب کہ اس سے کفر ہوا نہ ہو تو اس صورت میں بہتان لگانے والے کا کیا حکم ہے اورجِس پر بہتان لگایا گیا اُسے خبر بھی نہیں ہے کہ کسی نے اُس پر بہتان لگایاہے،ایسی صورت میں بہتان لگانے والے شخص کا توبہ اور تجدیدِ ایمان کا کیا طریقہ ہوگا؟ اکیلے میں توبہ اور تجدید ایمان کرلے تُو کافی ہےیا نہیں ؟ یا پھر لازم اور ضروری ہے کہ پہلے اُس شخص سے معافی مانگنی ہوگی جِس پر بہتان لگایا تھا پھر توبہ اور تجدید ایمان کرے،اصل بات یہ ہے کی.میرے گاؤں میں ایک شخص ہے جو پچھلے کئی سالوں سے نماز نہیں پڑھتا ہے جمعہ اور عید کی نماز بھی نہیں پڑھتا تھا ،تو ایک دن میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ وہ نماز نہ پڑھنے والے شخص کے عقیدہ کے بارے میں کفتگو کرتے ہوئے میرے غالب گمان کے مطابق کچھ سخت الفاظ بول دیئے تھے اور غالب گمان کے مطابق اُس شخص کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں شک و شبہ کرتے ہوئےکچھ سخت اور خطرناک الفاظ بولنے کا وہم اور غالب گمان ہے ۔واقعہ بہت پہلے کا ہے اسلئے مُجھے الفاظ کی صحیح نوعیت یاد نہیں ہے،مفتی صاحب مجھے الفاظ کی صحیح نوعیت تو یاد نہیں ہے لیکن دماغ میں زور دینے سے 4/3 طرح کے الفاظ کا خیال آرہا ہے لیکن یہ بھی یقینی نہیں ہے جو الفاظ کا دِماغ میں خیال آرہا ہے میں ذکر کر دیتا ہوں تاکہ دل کواطمینان ہو جائے۔اُس نماز نہ پڑھنے والے شخص کی بہن کا بیٹا میرا دوست ہے تو ہم نے شاید اپنے دوست کو بولا کہ سنا ہے کہ تمہارا ماموں کوئی بھی چیز کو نہیں مانتے ہیں،اور ایک خیال دماغ میں آرہا ہے وہ بھی ذکر کر دیتا ہوں شاید میں نے اپنے دوست کو کہا کہ سنا ہےکہ تمہارا ماموں کوئی بھی دھرم کو نہیں مانتا ہے ،اِسکے علاوہ ایک اور الفاظ کا خیال دِماغ میں آرہا ہے شاید میں نے اپنے دوست سے کہا کہ سنا ہے کہ تمہارا ماموں نعوذ باللہ. اللّٰہ کو نہیں مانتا ہے ،دِماغ میں خیال آرہا ہے ان سب الفاظ کا نعوذباللہ۔ یہ الفاظ میں سوال میں نے اپنے سے لکھے ہیں ۔مفتی صاحب لیکن مجھے یاد نہیں کہ اُس شخص کے بارے میں اپنے دوست کو کیا بولا ہوں ۔جو بھی الفاظ بولا دوست کوتو پھر وہ دوست اپنے ماموں کے عقیدہ کے بارے میں بتانے لگا کہ عید کا نماز بھی وہ نہیں پڑھتے ہیں اور بھی باتیں بتانے لگا جو مجھے یاد نہیں ہے تو میں یہ سب باتیں سننے کے بعد دوست کے ماموں کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں شک و شبہہ کرتے ہوئے شاید میں نے یہ بولا کی پھر وہ مسلمان کیسے ہوئے ۔مفتی صاحب میرا دل بہت پریشان ہے اور ڈر لگ رہا ہے میرے دِماغ میں آنے والا الفاظ کا خیال میں نے ذکر کر دیا ہےکیا تجدیدِ ایمان کرنا ہوگا "نوٹ"مفتی صاحب آپ یہ ضرور بتا دیجئے گا کی کیا توبہ اور تجدیدِ ایمان کرنے کے لئے پہلے اُس شَخص سے معافی مانگنی لازمی ہے ورنہ توبہ نہیں ہوگا کیا ؟
صورتِ مسئولہ میں سائل نے شخصِ مذکور کے بھانجے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے جواب میں جو جملے کہے ’’سنا ہے کہ تمہارا ماموں کوئی بھی دھرم نہیں مانتا، یا تمہارا ماموں کوئی بھی دھرم نہیں مانتا، یا پھر وہ مسلمان کیسے ہوئے‘‘تو ان جملوں میں چونکہ سائل کی طرف سے مذکور شخص کی طرف صراحتاً کفر کی نسبت نہیں کی گئی، اس لیے اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ البتہ مذکورشخص کی غیبت ضرور ہوئی ہے، جس پر مذکور شخص سے معافی تلافی کے ساتھ صدقِ دل سے توبہ و استغفار کرنا اور آئندہ کسی کی پیٹھ پیچھے اس کی واقعی برائیوں کےتذکرےکرکے غیبت کرنے سے احتراز لازم ہے۔
کما قال تعالی :لا تنابزوا بالألقاب بئس الاسم الفسوق بعد الإيمان (سورة الحجرات، الآية 11)
وفي تفسير القرطبي-الجامع لأحكام القرآن:قوله تعالى" ولا يغتب بعضكم بعضا" [سورة الحجرات : آية 12]نهى عز وجل عن الغيبة، وهي أن تذكر الرجل بما فيه، فإن ذكرته بما ليس فيه فهو البهتان. ثبت معناه في صحيح مسلم عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:] أتدرون ما الغيبة [؟ قالوا: الله ورسوله أعلم. قال:] ذكرك أخاك بما يكره. قوله تعالى:" أيحب أحدكم أن يأكل لحم أخيه ميتا" مثل الله الغيبة بأكل الميتة، لأن الميت لا يعلم بأكل لحمه كما أن الحي لا يعلم بغيبة من اغتابه. وقال ابن عباس: إنما ضرب الله هذا المثل للغيبة لأن أكل لحم الميت حرام مستقذر، وكذا الغيبة حرام في الدين وقبيح في النفوس. وقال قتادة: كما يمتنع أحدكم أن يأكل لحم أخيه ميتا كذلك يجب أن يمتنع من غيبته حيا.(ج16،ص334۔ط:دار الكتب المصرية – القاهرة)
وفی صحيح البخاري :سباب المسلم فسوق، وقتاله كفرـ(كتاب الإيمان، باب خوف المؤمن من أن يحبط عمله وهو لا يشعر، حديث: 48)
وفی الفتاوى الهندية: إذا كان في المسألة وجوه توجب الكفر، ووجه واحد يمنع، فعلى المفتي أن يميل إلى ذلك الوجه، كذا في الخلاصة في البزازية، إلا إذا صرح بإرادة توجب الكفر، فلا ينفعه التأويل حينئذ، كذا في البحر الرائق، ثم إن كانت نية القائل الوجه الذي يمنع التكفير، فهو مسلم، وإن كانت نيته الوجه الذي يوجب التكفير، لا تنفعه فتوى المفتي، ويؤمر بالتوبة والرجوع عن ذلك وبتجديد النكاح بينه وبين امرأته، كذا في المحيط(كتاب السير، الباب التاسع في أحكام المرتدين، ج 2، ص 283، دار الفكر)
وفی رد المحتار: لا يكفر بالمحتمل، لأن الكفر نهاية في العقوبة، فيستدعي نهاية في الجناية، ومع الاحتمال لا نهاية.(كتاب الجهاد، ج 4، ص 224، دار الفكر)
وفیہ ایضا: (قوله وهل يكفر) أي فيما بينه وبين الله تعالى، إذ لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه أو فعله على محمل حسن أو كان في كفره خلاف. (ج6،ص310ط: دار الفكر – بيروت)
وفی در المختار: (وعزر) الشاتم (بيا كافر) وهل يكفر إن اعتقد المسلم كافرا؟ نعم وإلا لا به يفتى شرح وهبانية، ولو أجابه لبيك كفر خلاصة. وفي التتارخانية، قيل لا يعزر ما لم يقل يا كافر بالله لأنه كافر بالطاغوت فيكون محتملا وفی رد المحتار: (قوله بيا كافر) لم يقيد بكون المشتوم بذلك مسلما لما يذكره بعد (قوله إن اعتقد المسلم كافرا نعم) أي يكفر إن اعتقده كافرا لا بسبب مكفر. قال في النهر: وفي الذخيرة المختار للفتوى أنه إن أراد الشتم ولا يعتقده كفرا لا يكفر وإن اعتقده كفرا فخاطبه بهذا بناء على اعتقاده أنه كافر يكفر؛ لأنه لما اعتقد المسلم كافرا فقد اعتقد دين الإسلام كفرا. اهـ كتاب الحدود، باب التعزير ،ج4ص69۔ط: دار الفكر – بيروت)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1