السلام علیکم مفتی صاحب میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا ہم غیر مسلموں اور شیعہ حضرات کو شادی بیا کے دعوت میں بلا سکتے ہیں اور کیا ہم ان کے دعوتوں میں شرکت کر سکتے ہیں یا نہیں۔میری یونیورسٹی کے دوستوں میں کچھ غیر مسلم ہیں اور کچھ شیعہ حضرات ہیں انہوں نے میرے سامنے کبھی بھی صحابہ کی گستاخی نہیں کی اب مجھے نہیں پتہ کہ وہ شیعہ کے کون سے فرقے سے تعلق رکھتے ہیں تو کیا ایسے میں ان کو اپنی شادی کی دعوت میں بلانا کیسا ہے جب کہ اب باقی مسلمان بھائیوں کو دعوت دیں اور ان کو نہ بلائیں۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہم تو آپ کو دعوت میں بلاتے ہیں لیکن آپ ہمیں نہیں بلاتے ؟
شادی میں غیر مسلم اور شیعہ حضرات کو کلاس فیلو ہونے کی حیثیت سے دعوت میں مدعو کرنا جائز ہے، البتہ ان حضرات سے دوستانہ مراسم رکھنا اورمودت و دوستی میں باہم دعوت کا سلسلہ رکھنا درست طرز عمل نہیں، اس سے احتراز چائیے۔
كمافي الهندية:ولا بأس بطعام المجوس كله إلا الذبيحة، فإن ذبيحتهم حرام ولم يذكر محمد - رحمه الله تعالى - الأكل مع المجوسي ومع غيره من أهل الشرك أنه هل يحل أم لا وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما الدوام عليه فيكره كذا في المحيط.الخ
وفيه ايضا:وفي التفاريق لا بأس بأن يضيف كافرا لقرابة أو لحاجة كذا في التمرتاشي.الخ(ج:٥،ص:٣٤٧،ط:المطعبةالكبري الاميرية).