مکروہات

مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
60232
| تاریخ :
2000-02-10
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ اسلام کی کیا تعلیمات ہیں شکاری جانوروں کے متعلق ؟ مثلاً چیل ، کوے ، ریچھ ، جنگلی کتے وغیرہ کا شکار ، صرف کھیل کے طور سے کیا جائے ، جبکہ انہیں صرف شکار کیا جاتا ہے لیکن کھایا نہیں جاتا ، ہم کو حضور ﷺ کا حکم ہے کہ ’’مارو کوے، بچھو، چوہا، چیل اور بیمار کتے کو‘‘ کیا یہ اجازت ہم شکار کیلئے استعمال کرسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کھانے کے علاوہ جن جانوروں کے گوشت ، کھال ، اور پروں سے کوئی فائدہ حاصل کیا جاتا ہو یا کسی جانور کے شر سے بچاؤ مقصود ہو تو ایسے تمام جانوروں کا شکار کرنا یا انہیں قتل کرنا جائز اور درست ہے ، اور سوال میں مذکور جانوروں کا مارنا ، ان کے ضرر سے بچاؤ کی خاطر ہے البتہ بلاوجہ کسی جانور کو قتل کرنا مکروہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

عن ابن عمرؓ عن النبی ﷺ قال خمسٌ لا جناح علٰی من قتلہن فی الحرم و الاحرام الفارۃ ، و الغراب ، و الحدأۃ ، و العقرب ، و الکلب العقور۔ اھـ(متفق علیہ۔ مشکوٰۃ: ص۲۳۶)۔
فی الدر المختار : (و حل إصطیاد ما یؤکل لحمہ و ما لا یوکل) لحمہ لمنفعۃ جلدہ أو شعرہ أو ریشہ أو لدفع شرہ وکلہ مشروعٌ لاطلاق النص۔ اھـ (ج۶، ص۴۷۴)۔
فی رد المحتار : و فی التتارخانیہ قال ابویوسفؒ : اذا طلب الصید لہوا و لعبا فلا خیر فیہ و اکرہہ، و ان طلب منہ ما یحتاج الیہ من بیع أو ادام أو حاجۃ اخرٰی فلا بأس بہ۔ اھـ(ج۶، ص۴۶۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60232کی تصدیق کریں
0     925
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات