مکروہات

پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
50912
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ!
دوسرے ممالک سے جو موبائل فونز آتے ہیں ،انہیں پاکستان میں ایکٹیویٹ کر وانے کے لئے ٹیکس دینا پڑتا ہے، ٹیکس کی مقدار حکومت نے اب بہت زیادہ کر دی ہے، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کچھ لوگ پہلے سے ایکٹیویٹ شدہ موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر کو پھر سے آنے والے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر سے بدل دیتے ہیں، جس سے یہ موبائل ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے، اور ٹیکس ادانہیں کرنا پڑتا، اس عمل کو پیچنگ کہتے ہیں-
1: سوال یہ ہے کہ پہلے سےپیچ شدہ موبائل کو خرید نا کیسا ہے ؟
2 ۔ کیا غیر پیچ شدہ موبائل کو خرید کر خود پیچ کر وایا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے بیرون ملک سے درآمد شدہ موبائل کو بغیر ٹیکس ادا کیے استعمال کا جو طریقہ لکھا ہے، اس طریقہ سے موبائل کو ایکٹیویٹ کر کے استعمال کرنے میں حکومت کی لازم کردہ ٹیکس کی چوری لازم آتی ہے ، اس لئے اس طریقہ کار سے اجتناب لازم ہے، اور اس طرح کے موبائل کو خریدنے سے بھی اجتناب کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى تنزيل القرآن: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ } [النساء: 59]۔
و فی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (المادة 105) البيع: مبادلة مال بمال ويكون منعقدا وغير منعقد. يعني أن البيع هو تمليك مال مقابل مال على وجه مخصوص ويقسم باعتباره مطلقا إلى بيع منعقد وغير منعقد. وهذا التعريف كما أنه تعريف للبيع فهو تعريف للشراء أيضا وكما أنه ينطبق على البيع من كل الوجوه فهو منطبق على الشراء من كل وجوهه أيضا. (1/ 105)۔
و في شرح الاشباه والنظائر : قال المصنف في شرح الكنز ناقلا عن ائمتنا اطاعة الامام في غیر معصیة واجبة اھ (۱/ ۳۳۲) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعیم خان سید مست عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 50912کی تصدیق کریں
0     597
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات