(۱) کیا کھڑے ہوکر باتھ روم میں وضو کرنا درست ہے؟
(۲) میں ہمیشہ بیٹھ کر پیشاب کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن یہ ہمیشہ میرے کپڑوں پر لگتے ہیں، میں کیا کروں؟ کیا میرے لیے کھڑے ہوکر پیشاب کرنا درست ہے؟
اگر کسی مقام پر بیٹھ کر وضو کرنے کا انتظام نہ ہو یا بیٹھنے کی صورت میں چھینٹیں پڑنے کا اندیشہ ہو اور کھڑے ہوکر وضو کرنے میں مذکور اندیشہ نہ ہو، جیسا کہ بیسن اور سنک وغیرہ میں وضو کرنا، تو ایسی صورت میں کھڑے ہوکر وضو کرنے کی بھی اجازت ہے۔
جبکہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا آداب کے خلاف اور شرعاً مکروہ ہے، جس سے احتراز چاہیے۔
كما فی الشامیة: (قوله وان یبول قائمًا) لما ورد من النهی عنه، ولقول عائشة رضی الله عنها ’’من حدثكم ان النبی ﷺ كان یبول قائمًا فلا تصدّقوه، ما كان یبول الّا قاعدًا‘‘ (إلی قوله) قال النوویؒ (إلی قوله) وهی كراهة تنزیة لا تجریم. الخ (ج۱، ص۳۴۴)