مکروہات

مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
37363
| تاریخ :
2019-04-04
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

میں چند سالوں سے اپنی بھنویں اکھاڑتا ہوں، ابھی رک گیا ہوں، کیونکہ اس میں کچھ فاصلہ ہے اور باہر جانے سے پہلے اس کو رنگ لگاتا ہوں، مگر یہ کام زیادہ تھکا دینے والا ہے کیا میں کوئی ایسا رنگ استعمال کر سکتا ہوں جو دور نہ ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مردوں کو اپنی بھنویں اس قدر چھوٹی کرنا جس سے ہجھڑوں کے ساتھ مشابہت ہو جائے جائز نہیں، البتہ جو بال بڑے ہو کر برے محسوس ہوتے ہوں ان کو برابر کرنا جائز اور درست ہے، لہٰذا سائل کو بھی مبالغہ کیے بغیر بھنوؤں کو بنانا درست ہے، اسی طرح پکا کلر کرنا بھی جائز ہے بشرطیکہ اس کلر کی کوئی تہہ نہ جمتی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله والنامصة إلخ) (إلی قوله) وفي التتارخانية عن المضمرات: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث اهـ(6/ 373)
وفی شرح النووي على مسلم: (باب استحباب خضاب الشيب بصفرۃ أو حمرة وتحريمه بالسواد) قوله (أتى بأبي قحافة رضي الله عنه يوم فتح مكة ورأسه ولحيته كالثغامة بياضا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم غيروا هذا بشيء واجتنبوا السواد)(إلی قوله) فمن كان شيبته تكون نقية أحسن منها مصبوغة فالترك أولى ومن كانت شيبته تستبشع فالصبغ أولى هذا مانقله القاضي (14/ 79)
و فی أحکام تجمیل النساء: ومن المسائل المتحدثۃ فی زینۃ المرأۃ المسلمۃ (إلی قولہ) أو تصبغ جزء من شعر حاجبیہا علیٰ ھیئۃ لا تبدوا فیہا زوائد شعر الوجہ أوجزء من الحاجب اھ (ص:۱۸۰)
وفیہ أیضا: ذھب بعض العلماء المعاصرین إلی أن الصبغ بالسواد إن لم یکن للغرور والتدلیس فإن النھی عنہ لیس بذلك النھی الشدید اھ (۱۷۸)
وفی الفتاوى الهندية: وأما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلك من الغزاة ليكون أهيب في عين العدو فهو محمود منه، اتفق عليه المشايخ رحمهم الله تعالى ومن فعل ذلك ليزين نفسه للنساء وليحبب نفسه إليهن فذلك مكروه وعليه عامة المشايخ وبعضهم جوز ذلك من غير كراهة اھ(5/ 359)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37363کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات