کیا فرماتے ہیں علماء ِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والدین بڑھاپے اور مرض الموت میں ہیں۔ والد صاحب کی عمر تقریباً 95 سال سے کچھ اوپر اور والدہ صاحبہ کی عمر تقریباً 85 سال ہے۔ ہمارے والد صاحب کے نام پر اکاؤنٹ میں کچھ پیسے ہیں اور ان کا ایک ذاتی مکان بھی ہے۔ ہم کل دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ دونوں بھائی اور بڑی بہن اپنے اپنے گھروں میں (شادی شدہ) ہیں۔ جو چھوٹی بہن ہیں ان کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر کسی بنا ءپر طلاق ہو گئی اور طلاق کے بعد وہ تقریباً بیس سال سے والدین کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔اب ہمارے والد صاحب یہ کہہ رہاہےکہ "میں اپنے اکاؤنٹ کے پیسے اور ذاتی مکان اپنی چھوٹی بیٹی (نشاد اختر)کے نام کر دیتا ہوں"۔ ہماری جو بڑی بہن ہیں وہ بھی اس بات کی قائل ہیں اور والد صاحب کو کہتی ہیں کہ سب کچھ چھوٹی بہن کے نام کر دیں۔اب آپ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا شرعاً کسی وارث کو جائیداد سے محروم کرنا درست ہے؟ہمارے والد صاحب کا یہ عمل شریعت کی رو سے کہاں تک درست ہے؟بڑی بہن جو چھوٹی بہن کے لیے اس معاملے میں سہولت کاری کر رہی ہے، ان کا یہ عمل شرعاً کیسا ہے؟برائے مہربانی تفصیلی رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ اولاد کے درمیان عدل و انصاف کا معاملہ کرنا شرعاً مامور و مطلوب ہے جبکہ کسی ایک کو عطیہ کرنے اور دیگر کو محروم کرنے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت ناپسند فرمایا ہے۔لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد کی عمر اگرچہ زیادہ ہے، تاہم اگر وہ کسی جان لیوا مرض میں مبتلا نہ ہوں تو ایسی حالت میں شرعاً انہیں اپنی تمام ملکیتی جائیداد ( مکان، بینک کا پیسہ وغیرہ)میں کلی طور پر تصرف کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ چنانچہ اگر سائل کے والد صحت اور تندرستی کے زمانے میں اپنا مکان یا بینک بیلنس صرف چھوٹی بیٹی کو دینا چاہیں تو شرعاً سائل یا اس کے دوسرے بھائی کو ا سے روکنے اور منع کرنے کا اختیار حاصل نہ ہوگا۔ تاہم اولاد کے درمیان عطیات میں بغیر کسی معتبر عذر کے کمی بیشی کرنا یا بعض کو بالکل محروم کرنا چونکہ شرعاً جائز نہیں، اس لئے سائل کے والد کا سب کچھ صرف چھوٹی بیٹی کو دینا اور اس سلسلے میں بڑی بیٹی کا والد کی حمایت کرنا نہ مناسب ہےاور اگر ایسا کرنا بغیر کسی عذر کے بیٹوں کو محروم کرنے کی نیت و ارادے سے ہو تو پھر یہ شرعاً ناجائز عمل ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کرنے سے وہ گنہگار ہوں گے۔ اس لئے سائل کے والد اگر زندگی میں ہی اپنی جائیداد اولاد کو دینا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اپنی ضرورت کے علاوہ بقیہ جائیداد چار حصوں میں تقسیم کرکے تمام اولاد کے درمیان برابر تقسیم کریں۔ البتہ اگر والد صاحب بیٹی کو اس کی ضرورت اور مستقبل میں لوگوں کی محتاجی سے بچانے کی غرض سے اسے کچھ زیادہ حصہ دینا چاہیں تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ تاہم بیٹوں کو بالکل محروم کرنے کے بجائے انہیں بھی کچھ دینا چاہیے تاکہ ان کی بھی دل جوئی ہو سکے۔
کما فی مجمع الأنهر :(وهبة المقعد) وهو العاجز عن المشي لداء في رجليه (والمفلوج) الفلج داء يعرض في نصف البدن فيمنعه عن الحس والحركة الإرادية (والأشل) وهو الذي في يده ارتعاش وحركة (والمسلول) وهو الذي يكون به مرض السل وهو قرح في الرئة تعتبر وصيته (من كل ماله إن طال) مدة مرضه وقدروه بالسنة (ولم يخف موته منه) أي من المرض (وإلا) أي، وإن لم يطل مدة مرضه وخيف موته منه (فمن ثلثه) أي ثلث ماله يعني أن من كان مبتلى بواحد من هذه الأمراض وتصرف بشيء من التبرعات قبل تمام سنة مشتملة على الفصول الأربعة كان المرض مرض الموت فتعتبر تبرعاته من ثلث ماله، وإن مات بعد تمام السنة من حين تبرعه تبين أنه لم يكن مريضا مرض الموت؛ لأنه إذا سلم في فصول السنة الأربعة التي كل واحد منها مظنة الهلاك صار المرض بمنزلة طبع من طبائعه وخرج صاحبه من أحكام المرضى حتى لا يشتغل بالتداوي كما في الدرر.وفي البزازية والمريض الذي يكون تصرفه من الثلث بأن يكون ذا فراش بحيث لا يطيق القيام لحاجته وتجوز له الصلاة قاعدا ويخاف عليه الموت كالفالج أو صار خشنا أو يابس الشق لا يكون له حكم المريض إلا إذا تغير حاله عن ذلك ومات من ذلك التغير فما فعل في حال التغير فمن الثلث قال الفضلي مرض الموت أن لا يخرج إلى حوائج نفسه وعليه اعتمد في التجريد انتهى.اھ(باب ارکان الوصیۃ،ج:2،ص:696،ط:دار إحياء التراث العربي)
و فی الجامع لأحكام الوقف والهبات والوصايا :القول الأول: أن تبرع المريض مرض الموت لوارثه بشيء، أو بأزيد من الثلث لغير وارث وإن قل موقوف على إجازة بقية الورثة، فإن أجازوه نفذ، وعليه تعتبر تنفيذا لهبة مورثهم، وإن ردوه بطل.وهو قول الحنفية، وقول للمالكية ،وأحد قولي الشافعية وهو الأظهر ، وقول الحنابلة.( المسألة الثانية حكم هبته لوارث أو بأكثر من الثلث من حيث إجازة الوارث،ج:5،ص:271،ط: وزارة الأوقاف والشؤون الإسلامية ، قطر)