ہدیہ

بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
73626
| تاریخ :
2024-06-03
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عورت اپنا سونا اپنی مرضی سے شوہر کے حوالہ کردے اور وہ سونا شوہر کی ملکیت بن جائے اور شوہر اس کی زکوٰۃ بھی نکالتا ہے، تو کیا اب عورت کے لئے اس سونے کا استعمال شوہر کی اجازت کے بغیر جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ
نوٹ! اب اس صورت میں قربانی اور زکوٰۃ کس کے ذمہ ہوں گی؟ اگر شوہر بیوی کو واپس دے دے تو اس صورت میں قربانی اور زکوٰۃ کس پر ہوں گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر عورت نے واقعۃً اپنا سونا شوہر کو باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ ہبہ ( گفٹ) کردیا ہو تو اسکی وجہ سے اگرچہ شوہر سونے کا مالک بن چکا ہے، تاہم چونکہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کی اشیاء استعمال کرنے میں عرفاً آزادی اور اجازت ہوتی ہے، اس لئے اگر شوہر نے بیوی کو صراحتہً سونے کے استعمال سے منع نہ کیا ہو تو بیوی کے لئے شوہر کی صریح اجازت کے بغیر بھی اس سونے کو زیب و زینت کے لئے استعمال میں لانا جائز اور درست ہوگا، وہ گناہ گار نہ ہوگی، الا یہ کہ شوہر اس کو استعمال سے منع کردے، جبکہ کسی بھی مال ( سونا، چاندی ، نقدی وغیرہ ) کی زکوٰۃ اور قربانی شرعاً اس شخص کے ذمہ لازم ہوتی ہے، جس کی ملکیت میں وہ اموال موجود ہوں،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکور سونے کا جب تک شوہر مالک ہو ، تب تک زکوٰۃ اور قربانی بھی اسی کے ذمہ لازم ہوگی اور جب یہ سونا واپس بیوی کو ہبہ کرکے سپرد کردے، تب زکوٰۃ اور قربانی کی ذمہ داری بیوی کی طرف منتقل ہوجائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: ولا يتم حكم الهبة إلا مقبوضة ويستوي فيه الأجنبي والولد إذا كان بالغا، هكذا في المحيط. والقبض الذي يتعلق به تمام الهبة وثبوت حكمها القبض بإذن المالك ( الی قولہ ) لا يثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار الخ ( کتاب الھبۃ ج 4 ص 477 ط: ماجدیہ)۔
وفی التاتارخانیۃ : الزكوة واجبة علي الحر العاقل البالغ المسلم اذا بلغ نصابا ملكا تاما و حال عليه الحول. الخ ( کتاب الزکوٰۃ ج 2 ص 217 ط: ادارۃ القرآن )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73626کی تصدیق کریں
0     1024
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات