ہدیہ

قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

فتوی نمبر :
73476
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مزاج بخیر!
سوال یہ ہے کہ " مشموم " نامی قادیانیوں کی ایک کمپنی ہے، جس نے حال ہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اور فٹبال فیڈریشن کے میچوں کو اسپانسر کیا ہے ، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ پاکستان ہاکی اور فٹبال فیڈریشن نے ان سے گرانٹ لی ہے، اب اسے قوم کے بچوں پر خرچ کرنا حلال ہے یا حرام؟ قادیانی جو کہ حضور ﷺ کی حرمت و ناموس کے دشمن ہیں، ان کی اشیاء کی تشہیر کرنا اور ان سے مالی تعاون لینا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ قادیانی حضرت محمدﷺ کی ختمِ نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج اور مرتد و زندیق ہیں، جبکہ " مشموم کمپنی‘‘ جو کہ قادیانیوں کی ہی ایک کمپنی ہے ، اس کی مصنوعات کی آمدنی کا بہت بڑا حصہ مرزائیت کی تبلیغ اور مسلمانوں کو مرتد بنانے اور اسلام و مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچانے میں صرف ہوتا ہے ، اس کے علاوہ ’’مشموم کمپنی‘‘ مرزائیوں کو سالانہ لاکھوں روپیہ مرزائیت کی نشر و اشاعت کے لئے دیتی ہے ، اس لئے ’’مشموم ‘‘ کی مصنوعات میں سے کسی بھی چیز کا خریدنا، بیچنا اور کھانے پینے وغیرہ میں استعمال کرنا، ان کی اشیاء کی تشہیر کرنا، ان سے ہدایا لینا، مسلمانوں کے لئے جائز نہیں اور جو ان ساری باتوں کو جانتے ہوئے ان کی مصنوعات کو استعمال کرتا ہے اور ان کی اشیاء کی تشہیر کرتا ہے ، وہ مرزائیت کی تبلیغ میں تعاون کی وجہ سے بہت سخت گناہ گار ہو رہا ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس ناجائز تعاون سے مکمل احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ:﴿لَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدة: 2)۔
و في ٲحکام القرآن للجصاص : و في هذه الآیة دلالة علی أنه لاتجوز الاستعانة بأهل الذمة في أمور المسلمین من العمالات والکتبة اھ(2/74)۔
و فی تفسير روح المعاني : و حكى الكواشي عن سهل أنه قال : من صحح إيمانه و أخلص توحيده فإنه لا يأنس إلى مبتدع و لا يجالسه و لا يؤاكله و لا يشاربه و لا يصاحبه و يظهر له من نفسه العداوة و البغضاء ، و من داهن مبتدعا سلبه الله تعالى حلاوة السنن ، و من تحبب إلى مبتدع يطلب عز الدنيا أو عرضا منها أذله الله تعالى بذلك العز و أفقره بذلك الغنى الخ(ج14 ص229 دار الكتب العلمية بيروت)۔
و فی تکملة فتح الملھم : و الذي یتخلص من مجموع الروایات أنّ الأمر في الاستعانة بالمشرکین موکول إلی مصلحة الإسلام و المسلمین ، فإن کان یؤمن علیهم من الفساد ، و کان في الاستعانة بهم مصلحة فلا بأس بذلك إن شاء اللہ إذا کان حکم الإسلام هو الظاهر ، و یکون الکفار تبعًا للمسلمین ، و إن کان للمسلمین عنهم غنی أو کانوا هم القادة و المسلمون تبعًالهم أو یخاف منهم الفساد فلایجوز الاستعانة بهم اھ(3/249)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73476کی تصدیق کریں
0     878
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات