،کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں کہ :
میری دوسری شادی سال 2018 میں بعوض مہر مؤجل ایک تولہ سونا ،جسکی مالیت تقریباً 55000 ہزار (روپے) کی صورت میں سر انجام پائی تھی۔
گذشتہ 2 سال سے شوہر گھر سے غائب ہے ۔ نہ رابطہ اور نہ ہی کسی قسم کی خبر گیری ۔ میں نے اپنے رشتہ داروں کے ذریعے سے ان کے بارے میں معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ علاقے میں ہی ہے۔ میں نے ہر طرح سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ۔ اور پیغام بھیجا کہ ان کا ارادہ کیا ہے؟ اور وہ گھر کیوں نہیں آ رہے ؟
اب 18 جون 2026 کو واٹس ایپ میں ان کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام موصول ہوا ، جس میں میرے شوہر نے میرا نام بمعہ ولدیت لے کر 3 دفعہ الگ الگ طلاق دی۔
اس کے علاوہ بھی میرے شوہر نے کورٹ کی طرف سے طلاق نامہ بھیجوایا ۔ ( جو کہ منسلک ہے )
اب سوال یہ ہےکہ کیا مذکورہ صورتوں میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ واقع ہونے کی صورت میں مہر کی ادائیگی (مہر سونا یا رقم )کی کیا صورت ہوگی؟ اور نکاح کے وقت کے اعتبار سے ادائیگی ہوگی یا موجودہ وقت کے اعتبار سے ادائیگی کرنی پڑے گی ؟ نان نفقہ کی کیا صورت ہوگی اور کتنا ہوگی ؟ اسکے علاوہ دیگر احکامات ہوں تو شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں۔
نوٹ : 2 سال کے اخراجات اور نان نفقہ سب میرے اوپر تھے ۔ شوہر نے نان نفقہ میں سے کچھ بھی نہیں دیا ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
صورت ِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے اگر طلاق نامہ پر دستخط سے قبل اسے باقاعدہ ویڈیو پیغام میں تین طلاقیں دیدی ہیں ، اور اس کی قا نونی کاروائی مکمل کر نے کی خاطر منسلکہ طلاق نامہ بنا کر اس پر دستخط بھی کردیے ، تو اس سے سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ، جبکہ عقد نکاح کے وقت چونکہ ایک تو لہ سونے کو مہر مقرر کیا گیا تھا ،(جیسا کہ منسلکہ نکاح نامہ سے معلوم ہوتا ہے) اگر اس کی مکمل ادائیگی اب تک شوہر کی جانب سے نہ کی گئی ہو، تو شوہر پر ایک تو لہ سونا ہی سائلہ کو دینا لازم ہوگا ، تاہم اگر دونوں کا سونے کے بجائے اس کی قیمت لینے دینے پر اتفاق ہوجائے ، تو آج کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سےاس کی قیمت سائلہ کو دینی لازم ہوگی، جہاں تک گزشتہ دو سال کے نان نفقہ کا تعلق ہے ، اگر فریقین یعنی میاں بیوی کے درمیان نکاح کے وقت ماہانہ یا یومیہ کو ئی نفقہ کی مقدار مقرر نہ کی گئ تھی، تو ان گزشتہ ایام کا نان نفقہ شوہر پر لازم نہ ہوگا، لیکن طلاق دینےکے بعد سے اب بھی عورت عدت میں ہو ، تو آئندہ عدت کے ایام کانان نفقہ شوہر پر لازم ہوگا، اگر اس زمانہ کا نفقہ بھی شوہر نے نہیں دیا اور عورت مطالبہ بھی نہ کرسکی تو اس کی وجہ سے اگرچہ شوہر گناہ گار ہوگا، مگر عدت گزر جانے کے بعد اس بقیہ ایام کا نفقہ بھی شوہر پر سے ساقط ہوجائے گا۔
کمافی الفتاوی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة وكذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق كذا في السراج الوهاج اھ (الفصل الأول في الطلاق الصريح ج:1 ص:354 ناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفیھا ایضا: رجل تزوج امرأة نكاحا جائزا فطلقها بعد الدخول أو بعد الخلوة الصحيحة كان عليها العدة كذا في فتاوى قاضي خان (الی قولہ) إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء سواء كانت الحرة مسلمة أو كتابية كذا في السراج الوهاج.والعدة لمن لم تحض لصغر أو كبر أو بلغت بالسن ولم تحض ثلاثة أشهر كذا في النقاية اھ (باب العدۃ ج:1ص:526 ناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفی الدر المختار: (والنفقة لا تصير دينا إلا بالقضاء أو الرضا) أي اصطلاحهما على قدر معين أصنافا أو دراهم، فقبل ذلك لا يلزم شيء، وبعده ترجع بما أنفقت ولو من مال نفسها بلا أمر قاض اھ
وفی رد المحتار : تحت (قوله والنفقة لا تصير دينا إلخ) أي إذا لم ينفق عليها بأن غاب عنها أو كان حاضرا فامتنع فلا يطالب بها بل تسقط بمضي المدة (الی قولہ) أطلق النفقة فشمل نفقة العدة إذا لم تقبضها حتى انقضت العدة: ففي الفتح أن المختار عند الحلواني أنها لا تسقط، وسنذكر عن البحر أن الصحيح السقوط وأنه لا بد من إصلاح المتون هنا لإطلاقها عدم السقوط، وأن هذا كله في غير المستدانة وسيأتي تمام الكلام فيه اھ ( مطلب لاتصیر النفقۃ دینا الا بالقضاء او الرضا ج:3 ص:594 ناشر: الحلبی)
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: وإن كان المسمى معلوم الجنس والنوع والقدر والصفة كما إذا تزوجها على مكيل موصوف أو موزون موصوف سوى الدراهم والدنانير صحت التسمية؛ لأن المسمى مال معلوم لا جهالة فيه بوجه ألا ترى أنه ثبت دينا في الذمة ثبوتا مطلقا، فإنه يجوز البيع به والسلم فيه ويضمن بالمثل فيجبر الزوج على دفعه ولا يجوز دفع عوضه إلا برضا المرأة اھ ( باب المہر ، ج:2 ص:282 ناشر: دار الكتب العلمية)
وفی البحر الرائق: وفي الخلاصة المعتدة إذا لم تأخذ النفقة حتى انقضت عدتها سقطت نفقتها هذا إذا لم تكن مفروضة أما إذا كانت مفروضة ذكر الصدر الشهيد في الفتاوى الصغرى عن شمس الأئمة الحلواني أنه قال في المختار عندي أنها لا تسقط اهـ (باب النفقۃ ج:4 ص:216 ناشر:دار الكتاب الإسلامي)