وضو

بیماری کی وجہ سے وضو میں عضو کو مسلے بغیر صرف پانی بہانے سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
99662
| تاریخ :
2026-09-22
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

بیماری کی وجہ سے وضو میں عضو کو مسلے بغیر صرف پانی بہانے سے وضو کا حکم

اصطلاح میں "رات" کتنے بجے سے کتنے بجے تک ہےاور آخری پہر معلوم کرنے کے لیے رات کو کس عدد پر تقسیم کیا جائے گا ؟
میں کرسی پر نماز پڑھتا ہوں۔ کسی مسجد میں اگر وضو کا پتھر چھوٹا نیچے ہو تو میں اس پہر بیٹھ نہیں سکتا۔ کھڑے ہو کر وضو تو کر سکتا ہوں مگر پیر نہیں دھو سکتا۔ اگر میں یہ کروں کہ نلکے کے نیچے پیر رکھ کر پورے پنجوں پر پانی بہا لوں، ہاتھ لگائے بغیر، تو کیا میرا وضو ہو جائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شریعت کی اصطلاح میں رات کا اطلاق سورج کے غروب ہونے سے لیکر طلوعِ فجرِ صادق پر ہوتا ہے ۔ چنانچہ اس دورانیہ میں جس قدر گھنٹے ومنٹس وغیرہ آتے ہوں اس اعتبار سے اس دورانیہ کو تین حصوں پر تقسیم کیا جائے تو تیسرا حصہ آخری پہر کہلائے گا ، جبکہ وضوء کرتے وقت سائل کے لیے بیٹھنا ممکن نا ہو اور وہ کھڑے ہوکر بھی پاؤں پر اس قدر پانی بہادے کہ اُسے یقین ہوجائے کہ انگلیوں سے لیکر ٹخنوں تک کہ تمام حصہ کو پانی پہنچ چکا ہے یہاں تک کہ انگلیوں کی درمیانی خلا بھی تَر ہوگئی ہے تو ایسا کرنے سے وضوء درست ہوجائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى صحيح البخارى : حدثنا سعيد بن أبي مريم: أخبرنا محمد بن جعفر: أخبرني شريك بن عبد الله بن أبي نمر، عن كريب، عن ابن عباس قال:بت في بيت ميمونة ليلة، والنبي صلى الله عليه وسلم عندها، لأنظر كيف صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالليل، فتحدث رسول الله صلى الله عليه وسلم مع أهله ساعة ثم رقد، فلما كان ثلث الليل الآخر، أو بعضه، قعد فنظر إلى السماء، فقرأ: {إن في خلق السماوات والأرض - إلى قوله - لأولي الألباب}. ثم قام فتوضأ واستن، ثم صلى إحدى عشرة ركعة، ثم أذن بلال بالصلاة، فصلى ركعتين، ثم خرج فصلى للناس الصبح.اھ(٢٧ - باب: ما جاء في تخليق السماوات والأرض وغيرها من الخلائق، ج : ٦ ، ص: ٢٧١٢، ط : دار ابن كثير، دار اليمامة دمشق)
‌‌و فى التعريفات الفقهية : الليل: هي من غروب الشمس إلى طلوع الفجر الصادق، أو إلى طلوع الشمس وهو خلافُ النهاراھ(اليل،ص : ١٨٩، ط: دار الكتب العلمية إعادة صف للطبعة القديمة في باكستان)
كما فى البناية : وفي " الذخيرة " تخليل الأصابع إذا كانت مضمومة وهو يتوضأ من الإناء فرض، قال المرغيناني: بماء يتقاطر،قيل المراد وصول الماء إلى أثنائها لا نفس التخليل ولهذا قالوا: وإن توضأ في الماء الجاري أو الحوض، وأدخل رجليه في الماء يجزيه ترك التخليل. وإن كانت منضمة اھ(سنن الطهارة،تخليل الأصابع فى الوضوء،ج :١،ص : ٢٢٦، ط : دار الكتب العلمية - بيروت، لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا خادم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99662کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات