مکروہات

انسانی بالوں کی منتقلی کا کرایہ لینا

فتوی نمبر :
99561
| تاریخ :
2026-09-20
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

انسانی بالوں کی منتقلی کا کرایہ لینا

السلام علیکم 'کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کارگو میں پاکستان ریلوے کے راستے ایک شہر سے دوسرے شہر سامان منتقل کرتا ہے، جس میں گھریلو اور دوسرا تجارتی سامان کے ساتھ (انسانی عورتوں کا بال ) بھی لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچانے کے لیے ہمیں دیتے ہیں ،تو کیا ہمیں انسانی بالوں کی سپلائی کا کرایہ لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ انسان اور انسان کے تمام اجزاء انتہائی قابل تکریم ہونے کی وجہ سے ان کی خرید وفروخت شرعاً جائز نہیں ہے،اسی طرح ہر وہ عمل جو براہ راست اس کی خرید وفروخت میں معاونت سے متعلق ہو وہ بھی شرعاً جائز نہیں،لہذا صورت مسئولہ میں کار گو کے ذریعہ انسانی بالوں کو دوسرے شہرمنتقل کرنے کا مقصد کاروبار اور اس کی خرید وفروخت ہے جو غیر شرعی لین دین میں براہ راست معاونت کی صورت بن رہی ہے اس لیے یہ عمل اور اجرت دونوں شرعاً درست نہیں جس سے اجتناب ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ:إذا استأجر رجلا ليحمل له خمرا فله الأجر في قول أبي حنيفةرحمه الله تعالى وقال أبو يوسف ومحمد رحمهما الله تعالى لا أجر له الخ(الباب السادس عشر في مسائل الشيوع في الإجارة،ج:4،ص:449،مط:ماجدیہ)
وفی المحیط البرھانی: إذا استأجر الرجل حمالاً ليحمل له خمراً، فله الأجر في قول أبي حنيفة، وقال أبو يوسف ومحمد: لا أجر له.فوجه قولهما: أن حمل الخمر معصية؛ لأن الخمر يحمل للشرب والشرب معصية، وقد لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم حامل الخمر والمحمول إليه ، وذلك يدل على كون الحمل معصية، وأبو حنيفة رحمه الله يقول يحمل للإراقة وللتخليل كما يحمل للشرب، فلم يكن متعيناً للمعصية، فيجوز الاستئجار عليه.(کتاب الاجارات، الفصل الخامس عشر: في بيان ما يجوز من الإجارات، وما لا يجوز،ج:7،ص:481،مط: دار الكتب العلمية)
وفی الھندیۃ ایضاً: ولا يجوز بيع شعور الإنسان ولا يجوز الانتفاع بها وهو الصحيح كذا في الجامع الصغير الخ(الفصل الخامس في بيع المحرم الصيد وفي بيع المحرمات،ج:3۔ص:114/115،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفی فقہ البیوع:وإن لم يكن مُحرّكا وداعيًا، بل موصلاّ محضًا، ومع ذلك سبب قريب بحيث لا يحتاج في إقامته المعصية إلى إحداث صنعة من الفاعل، كبيع السلاح من أهل الفتنة، وبيع الأمرد ممن يعصي به، وإجارة البيت ممن يبيع فيه الخمر، أو يتخذها كنيسة أو بيت نار وأمثالها، فكله مكروه تحريمًا بشرط أن يعلم به البائع والآجر، من دون تصريح به باللسان، فإنه إن لم يعلم كان معذورًا، وإن علم وصرح كان داخلًا في الإعانة المحرمة. وإن كان سببًا بعيدًا بحيث لا يفضي إلى المعصية على حالتها الموجودة، بل يحتاج إلى إحداث صنعة فيه، كبيع الحديد من أهل الفتنة وأمثالها، فكره تنزيهًا (ج:3،ص:193،مط:مکتبہ معارف القرآن کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99561کی تصدیق کریں
0     40
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات