طلاق

میری طرف سے اجازت ہے بولنے کا حکم

فتوی نمبر :
99452
| تاریخ :
2026-09-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میری طرف سے اجازت ہے بولنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عبداللہ کے دو ڈھائی سال ہو گئے شادی کو، شادی سے لے کر ابھی تک لڑائی جھگڑے چل رہے ہیں، عبداللہ کی اپنی بیوی کے ساتھ ، عبداللہ کی بیوی نے اس کو کئی بار بولا : مجھے طلاق دے دے ، وہ جواب میں اپنی بیوی کو کہتا ہے، میرے طرف سے آپ کو اجازت ہے، بیوی جب بھی طلاق کا مطالبہ کرتی تو وہ کہتا کہ میرے طرف سے آپ کو اجازت ہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسی صورت میں طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟ براہ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں شوہر مسمیٰ عبداللہ نے اپنی بیوی کے مطالبۂ طلاق کے جواب میں اگر صرف یہ الفاظ "میری طرف سے آپ کو اجازت ہے" کہےہوں اس کے علاوہ کوئی لفظ استعمال نہ کیا ہو، اور ان الفاظ سے مستقل طلاق کی نیت بھی نہ کی ہو تو ان الفاظ سے مسمیٰ عبداللہ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرار ہے،تاہم آئندہ کے لیے میاں وبیوی کو اس طرح طلاق کے متعلق بحث ومباحثہ کرنے سے احتراز واحتیاط چاہیئے،تاکہ مستقبل میں ندامت وپریشانی کا سامنا نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار مع التنویر الابصار: هو) (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق، (کتاب الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٢٧، مط: سعيد)
وفيه أيضاً: وركنه لفظ مخصوص خال عن الاستثناء،
و في رد المحتار تحت(قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي،( (کتاب الطلاق، رکن الطلاق، ج:٣، ص:٢٣٠، مط: سعید
وفی الہندیۃ: ولو قالت أنا طالق فقال نعم طلقت ولو قاله في جواب طلقني لا تطلق وإن نوى (کتاب الطلاق، الفصل الأول في الطلاق الصريح، ج: ١، ص: ٣٥٦، مط: ماجدية)
وفي البحر الرائق: وفي البزازية قالت له أنا طالق فقال نعم طلقت ولو قالت طلقني فقال نعم لا، وإن نوى اهـ(كتاب الطلاق، باب الطلاق الصريح، ج: ٢، ص: ٢٥٥، مط: رشيدية).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99452کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات