وضو

وضو اور طہارت میں شک اور وسوسوں کا حکم

فتوی نمبر :
99450
| تاریخ :
2026-09-16
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

وضو اور طہارت میں شک اور وسوسوں کا حکم

میں ان سوالات کی وجہ سے بہت پریشان ہوں مہربانی فرما کر ان کے جواب دے دیں تاکہ اللہ کے حکم سے رہنمائی ہوسکے۔سوال1: پیشاب یا کوئی حاجت کرتے خاص طور پر استنجا کرتے ہوئے یہ وہم ہوتا ہے کہ ٹانگوں یا پیٹھ پر چھینٹےمحسوس ہوتے ہیں ( ناپاک پانی یا پیشاب کے) اور شک بھی ہوتا ہےپتہ نہیں چھینٹے لگے بھی یا نہیں اور اگر لگ جائیں تو یہ وہم کہ کہیں ناپاک چھینٹے تو نہیں یا استنجا کرتے ہوئے صاف پانی کے ہی چھینٹے تھے بہت وہم ہوتا ہےتو اس صورت میں انسان کیا کرے،سوال2: اور مجھے استنجا میں یہ وہم ہوتا ہے کہ کوئی جگہ خشک یا ناپاک تو نہیں رہ گئ تو اگر میں ایک دفعہ استنجا کرلوں وہم سے بچنے کے لیے اور پھر اگر کوئی جگہ نا بھی دھوئی تو گناہ تو نہ ہوگا یا انسان ناپاک تو نہ ہوگا؟ کیونکہ ورنہ پھر وہم ہی پڑے رہتا ہےورنہ پھر استنجا ہی کرتے رہتے ہیں،سوال3:مجھے گھر میں ہر چیزوں پر یہ وہم ہوتا ہے کہ یہ نا پاک تو نہیں کہ وضو کے بعد گیلے ہاتھ نہ لگ جائیں کہ شاید کسی نے ان کو گیلےنہ پاک ہاتھ نا لگایا ہو، ہمارے ہاں ہیلپ کام کرتے ہیں وہ بیچاروں کو زیادہ پتہ نہیں، تو آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی بھی چیز (چاہے کوئی چیز ہو یا کپڑا) کو کب تک ناپاک کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ ورنہ ہر چیز ہی ناپاک لگتی ہے ،سوال4: جسم کا کوئی ناپاک حصہ یا کوئی ناپاک کپڑا یا پھر نہاتے وقت بدن پر۔۔ نل یا شاور کے نیچے دھونے سے ایکدم چھینٹے لگتے ہیں کسی دوسرے حصے پر تو کیا وہ پاک ہیں کیونکہ پھر دوسری جگہ دھونے سے تیسری جگہ اسطرح انسان انسان دھوتے دھوتے تنگ آجاتا ہے اسی طرح واش بیسن میں کوئی ناپاک حصہ دھو رہے ہوتے تو واش بیسن کے اندر جو پانی نیچے گرتا ہے اس کے بھی چھینٹے لگتے ہیں ،سوال5: چھوٹے بچے ہر جگہ ہاتھ مارتے ہیں مثلا واشروم کے گیلے جوتوں پھر وہی گیلے ہاتھ زمین پر مارتے ہیں پھر بندہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو وہی ہاتھ پاؤں لے کےہمیں، ہمارے کپڑوں اور جائے نماز پر مارتے ہیں اسی طرح کھانا کھاتے زمین پر ملے گندے ہاتھ ہمارے کپڑوں وغیرہ پر ملتے اتنا وہم ہوتا ہے کہ انسان کتنا جسم یا کپڑا دھوئے تو کیا یہ سب کچھ ناپاک تو نہیں ،مہربانی فرما کر میرے سوالات کے واضح جواب دے میں بہت پریشان ہوں ان سب سے ۔اللہ جزائے خیر عطا فرمائے اور پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے ان سوال کا جواب ای میل کر دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ سائل کو جو صورت حال درپیش ہے یہ عموما پاکی نا پاکی کے مسائل سے نا واقفیت کی بناء پر بندے کو پیش آتی ہے ،جس کی وجہ سے وساوس کا سلسلہ شروع ہو جا تا ہے۔ جبکہ شریعت مطہرہ پاکی نا پاکی میں یقین یا غالب گمان کو کافی قرار دیتی ہے،یعنی اگر کسی چیز کے نا پاک ہونے کا یقین یا غالب گمان ہو تو وہ چیز نا پاک شمار ہوگی ۔تو جب تک مثلا کسی چیز پر اپنی آنکھوں سے نجاست نہ دیکھ لے یا کوئی معتمد شخص نجاست لگنے کی خبر نہ دیدے ،محض شک کی بنیاد پر کہ ہو سکتا ہے نجاست لگ گئی ہو اس چیز کو نا پاک تصور نہیں کیا جائے ۔ اس طرح استنجاء کرتے ہوئے جب غالب گمان ہو کہ نجاست ہٹ گئی ہے اور نجاست کے اثرات (چکناہٹ وغیرہ ) زائل ہوگئے ہیں تو طہارت مکمل شمار ہوگی اور محض ان وساوس کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا ۔لہذا سائل کو چاہیئے کہ وقت نکال کر اپنے قریبی علاقہ میں مستند عالم دین سے براہ راست طہارت کے مسائل کا درس لے لیا کرے تاکہ مسائل کا علم ہو اور از خود حکم میں تشدد اختیار کرنے سے حفاظت ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في صحيح مسلم:عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ،عَنْ عَمِّهِ: شُكِيَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الرَّجُلُ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَجِدُ الشَّيْءَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: لَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا. (كتاب الحيض، ج:1، ص: 189، الرقم: 361، ط: دار الطباعة العامرة)
وفي شرح مسلم: وَهَذَا الْحَدِيثُ أَصْلٌ مِنْ أصُولِ الْإِسْلَامِ وَقَاعِدَةٌ عَظِيمَةٌ مِنْ قَوَاعِدِ الْفِقْهِ وَهِيَ أَنَّ الْأَشْيَاءَ يُحْكَمُ بِبَقَائِهَا عَلَى أُصُولِهَا حَتَّى يُتَيَقَّنَ خِلَافُ ذَلِكَ وَلَا يَضُرُّ الشَّكُّ الطَّارِئُ عَلَيْهَا . (كتاب الحيض، ج: 4، ص: 49، ط: دار إحياء التراث)
وفي صحيح مسلم: عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَاءَتِي يَلْبِسُهَا عَلَيَّ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: ذَاكَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ خِنْزبٌ، فَإِذَا أَحْسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنْهُ، وَاتْفُلْ عَلَى يَسَارِكَ ثَلَاثًا. قَالَ: فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْهَبَهُ اللهُ عَنِّي. (كتاب السلام،باب التَّعَوُّذِ مِنْ شَيْطَانِ الْوَسْوَسَةِ فِي الصَّلَاةِ،ج: 7،ص:20، الرقم: 2203، ط: دار الطباعة العامرة)
وفي مشكاةالمصابيح: وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ فَقَالَ: «إِنِّي أهم فِي صَلَاتي فيكثر ذَلِك عَليّ فَقَالَ الْقَاسِم بن مُحَمَّد امْضِ فِي صَلَاتك فَإِنَّهُ لن يذهب عَنْكَ حَتَّى تَنْصَرِفَ وَأَنْتَ تَقُولُ مَا أَتْمَمْتُ صَلَاتي» . رَوَاهُ مَالك (كتاب الإيمان،ج:1،ص:29،ط: المكتب الإسلامي)
وفي مرقاة المفاتيح: (فقال له: امض في صلاتك) : سواء كانت الوسوسة خارج الصلاة، أو داخلها، ولا تلتفت إلى موانعها (فإنه لن يذهب ذلك عنك) : فإنه ضمير للشأن، والجملة تفسير له، وذلك إشارة إلى الوهم المعني به الوسوسة، والمعنى لا يذهب عنك تلك الخطرات الشيطانية، (حتى تنصرف) أي: تفرغ من الصلاة (وأنت تقول) : للشيطان صدقت (ما أتممت صلاتي) : لكن ما أقبل قولك، ولا أتمها إرغاما لك، ونقضا لما أردته مني، وهذا أصل عظيم لدفع الوساوس، وقمع هواجس الشيطان في سائر الطاعات، والحاصل أن الخلاص من الشيطان إنما هو بعون الرحمن، والاعتصام بظواهر الشريعة، وعدم الالتفات إلى الخطرات، والوساوس الذميمة. (كتاب الإيمان،باب في الوسوسة، ج: 1، ص: 255، ط: مكتبة حقانية)
وفي الرد المحتار: (قوله: لطمأنينة القلب) لأنه أمر بترك ما يريبه إلى ما لا يريبه، وينبغي أن يقيد هذا بغير الموسوس،أما هو فيلزمه قطع مادة الوسواس عنه، وعدم التفاته إلى التشكيك؛ لأنه فعل الشيطان وقد أمرنا بمعاداته ومخالفته. (كتاب الطهارة،سنن الوضوء،ج:1، ص: 118، ط: مصطفى البابي الحلبي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نور سلطان نیاز بیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99450کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات