سمارٹ قرضہ ایپ جو قرضہ دیتی ہے یہ سود ہے؟
واضح ہو کہ قرضے کی ہر ایسی صورت جس میں قرض دینے والے کو قرض کے بدلے نفع ملتا ہو تو وہ سود ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں سمارٹ قرضہ ایپ جو قرضہ دیتی ہے اس کے بدلے اگر وہ اضافی رقم کاٹتی ہے تو وہ سود ہے جس سے بچنا لازم اور ضروری ہے،ورنہ سمارٹ قرضہ ایپ کے قرض دینے کی پوری تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ای میل کرے اس پر غور و فکر کے بعد ان شاءاللہ حکم شرعی سے اگاہ کیا جائےگا۔
كما في بدائع الصنائع:(وأما) الذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة، على أن يرد عليه صحاحا، أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه «نهى عن قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض الخ(كتاب القرض،ج:7،ص:394،مط:ایچ ایم سعید)
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0