السلام علیکم حضرت easypaisa کی ایک easycash loan سروس ہے ,جس میں چھوٹی موٹی ضرورت کے لئے پیسے دیتے ہیں، مثلاً
رقم: 200
فی: 40
repay:240
لیٹ فیس: ۰.۵٪
tenure: 1 Month
کیا یہ سود ہے اور حرام ہے؟
الجواب حامدا ومصلیا
واضح ہوکہ کسی بھی قرض رقم پر بلاعوض معروف یا مشروط منافع لیناشرعا سود ہے،لہذا ایزی کیش لون میں بھی دو سو روپے پر چالیس روپے اضافی لینا اور پھر اسکی ادائیگی میں تاخیر پر پانچ فیصد اضافہ کرنا ہر دو امور ناجائز اور حرام ہیں،جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔واللہ اعلم
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0