پاکستان میں دوست کو قرضہ دیا 75 ریال(25000) اب دوسال بعد قرض کی وصولی ریال سے ھو گی یا پاکستانی روپے سے۔اب75 ریال(45000) روپے بنتا ھے۔رھنمائی فرمائیں۔
اگر سائل نے اپنے دوست کو قرض دیتے وقت سعودی ریال پاکستانی کرنی میں تبدیل کرکے پاکستانی کرنی نہ دی ہو بلکہ سعودی ریال دیئے ہو، تو اب اس دوست کے ذمہ یہ قرض ریال کی صورت میں ہی واپس کرنا لازم ہے، تاہم اگرسائل یہ قرض سعودی ریال کے بجائے پاکستانی کرنسی میں واپس لیناچاہے، تو ایسی صورت میں قرض اداکرتے وقت موجود مارکیٹ ریٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی دیناضروری ہے۔
فی تنوير الابصار:
(القرض)هوعقد مخصوص يرد على دفع مثلي ليرد مثله.(كتاب البيوع،فصل فى القرض7/388)
وفی شرح الاشباه والنظائر: الديون تقضی بامثالها ۔(الفن الثاني،كتاب المداينات،2/349)
وفی تنقيح الحامدية:
رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلاا سعرهافهل عليه ردمثلها؟ نعم ولا ينظر الى غلاء الدراهم ورخصها ۔(باب القرض ،1/294،مكتبه حقانية)
وفی ردالمحتار:
وان استقرض دانق فلس او نصف درهم فلوس ثم رخصت او غلت لم يكن عليه الا مثل عدد الذي اخذه۔(كتاب البيوع،باب المرابحة والتولية ،7/390)
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0