قرض

مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
47741
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

حضرت مفتی صاحب درجِ ذیل مسئلہ کا حل قرآن وسنت کی روشنی میں بتلا کر مشکور فرمائیں۔
ایک شخص ایک (1) کروڑ کی رقم کامقروض ہے قرض واپس کرنے کی کامل نیت ہے لیکن اسباب مہیا نہیں ہو رہے ہیں ، اب مقروض کے پاس پانچ (5) لاکھ کی رقم اضافی جمع ہوجاتی ہے، اور وہ یہ سوچتا ہے کہ قرض تو بہت زیادہ ہے یہ رقم تو کسی گنتی میں نہیں آتی، اور اقرب یہی ہے کہ کاروبار میں بہتری آئیگی ، تو یہ سوچ کر وہ اس رقم کو کاروبار کی ترقی کے لئے استعمال کرلیتا ہے تاکہ آمدنی کے ذرائع بڑھ جائیں، اور لوگوں کی رقم واپس ہونے کا سلسلہ آسان ہوجائے تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ مقروض کو وہ رقم قرض کی ادائیگی میں دے دینی چاہیئے یا کاروبار میں استعمال کرنی چاہیئے ؟ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر قرض خواہوں کی طرف سے فی الحال قرض کی واپسی کا مطالبہ نہ ہو اور نہ ہی مذکور مقروض شخص کا قصد وارادہ قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنے کا ہو بلکہ اس کا مقصد کاروبار کو ترقی دیکر ادائیگئ قرض کے اسباب میں اضافہ کرنا ہو تو ایسی صورت میں اس کا مذکور رقم فی الحال قرض خواہوں کو دینے کے بجائے کاروبار میں لگانا جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُكَفِّرُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا الدَّيْنَ» ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.(7/ 371 رقم الحدیث 3806)۔
و فی الدرالمختار: (القرض) فلا يلزم تأجيله (إلا) في أربع (إذا) كان مجحودا أو حكم مالكي بلزومه بعد ثبوت أصل الدين عنده أو أحاله على آخر فأجله المقرض أو أحاله على مديون مؤجل دينه؛ لأن الحوالة مبرئة والرابع الوصية (أوصى بأن يقرض من ماله ألف درهم فلانا إلى سنة) فيلزم من ثلثه ويسامح فيها نظرا للموصي (أو أوصى بتأجيل قرضه) الذي له(على زيد سنة) فيصح ويلزمه. والحاصل: أن تأجيل الدين على ثلاثة أوجه باطل في بدلي صرف وسلم وصحيح غير لازم في قرض وإقالة وشفيع ودين ميت ولازم فيما عدا ذلك وأقره المصنف وتعقبه في النهر بأن الملحق بالقرض تأجيله باطل. قلت: ومن حيل تأجيل القرض كفالته مؤجلا فيتأخر عن الأصل؛ لأن الدين واحد بحر ونهر فهي خامسة فلتحفظ الخ ( 5/158 فصل في التصرف في المبيع والثمن قبل القبض)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47741کی تصدیق کریں
0     461
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات