قرض

عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
73150
| تاریخ :
2024-05-14
معاملات / مالی معاوضات / قرض

عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں عمرہ کمیٹی کے عنوان سے چند مسلمانوں نے ایک کمیٹی (بی سی) شروع کی ہے جس کا مقصد محض ان مسلمانوں کو جو اسباب نہ ہونے کی وجہ سے زیارتِ حرمین سے محروم رہتے ہیں ,عمرہ کروانا ہے ، اس کی ترتیب یہ ہے کہ فی عمرہ دس پاونڈ ماہانہ کے حساب سے جو لوگ اپنے کسی عزیز یا ملنے والے کو عمرہ کروانا چاہیں, اس کمیٹی میں جمع کرتے ہیں ، پھر ہر ماہ قرعہ اندازی ہوتی ہے اور جس کا نام نکلے اس کے کسی عزیز یا ملنے والے کو (جس نے غربت کی وجہ سے پہلے عمرہ نہیں کیا اور اپنی کمزور مالی حالت کی وجہ سے آئندہ اس کے لئے یہ سعادت ملنے کے امکانات بھی معدوم ہوں) عمرہ پر بھیجا جاتا ہے ، کمیٹی کے آغاز پر یہ قرعہ جات نکالے جاچکے ہیں ، جس میں تمام شرکاء کو علم ہے کہ ان کی باری کب آئے گی اور وہ اس پر راضی ہیں ، اس سلسلہ میں کل تقریباً 70 افراد کو اگلے چھ سالوں میں (ہر ماہ ایک فرد کی ترتیب سے) عمرہ پر بھیجا جائے گا ، اس میں کچھ ممبران نے ایک اور کچھ نے زیادہ افراد کو عمرہ پر بھیجنے کیلئے (فی عمرہ 10 پاؤنڈ کے حساب سے) پیسے جمع کرنا شروع کیے ہیں ، کیا یہ معاملہ جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور کمیٹی کے کل ممبران اگر برابر رقم جمع کراتے ہوں، اور تمام شرکاء آخری کمیٹی تک برابر شریک رہتے ہوں ، تو تعاون باہمی کے طریقہ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے عمرہ کے لئے ایسی کمیٹی ڈالنا بلا شبہ جائز ہے ، اور اس کمیٹی کی رقم سے خود یا اپنے متعلقین میں سے استطاعت نہ رکھنے والے افراد کے عمرہ کا انتظام کرنا بھی درست اور باعثِ اجر و ثواب ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ( سورة المائدة، الأية : 2)-
و في فتح القدير : ونحن لا ننفي ‌شرعية ‌القرعة في الجملة بل نثبتها شرعا لتطييب القلوب ودفع الأحقاد والضغائن كما فعل عليه الصلاة والسلام للسفر بنسائه، فإنه لما كان سفره بكل من شاء منهن جائزا إلا أنه ربما يتسارع الضغائن إلى من يخصها من بينهن فكان الإقراع لتطييب قلوبهن، وكذا إقراع القاضي في الأنصباء المستحقة والبداية بتحليف أحد المتحالفين إنما هو لدفع ما ذكرنا من تهمة الميل. والحاصل أنها إنما تستعمل في المواضع التي يجوز تركها فيها لما ذكرنا من المعنى، ومنه استهام زكريا عليه السلام معهم على كفالة مريم عليها السلام كان لذلك، وإلا فهو كان أحق بكفالتها لأن خالتها كانت تحته ( باب عتق أحد العبدين ، ج 4، ص 493، ط : شركة مكتبة و مطبعة مصطفى البابي بمصر)-
و فيه أيضا : ومثاله أن القرعة ليست بحجة، ويجوز استعمالها في تعيين الأنصباء لدفع التهمة عن القاضي فصلحت دافعة لا موجبة ( فصل في الشهادة ، ج 10، ص 513، ط : شركة مكتبة و مطبعة مصطفى البابي بمصر)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73150کی تصدیق کریں
0     1020
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات