قرض

میت پر قرض کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
46768
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

میت پر قرض کا دعوی کرنا

السلام علیکم ورحمۃ الله و برکاتہ
الحمد للہ ! ہمارے ملک میں علماء ِکرام اور مدارس کی موجودگی میں قرآن و سنت کی روشنی میں ہمیں اپنی زندگی میں درپیش مسائل کی آگاہی ہوتی رہتی ہے ؟ اندریں صورتِ حال قرآن و سنت کی روشنی میں ایک مسئلے کا حل درکار ہے ؟ میرے والد گرامی راجا محمد شیراز کی وفات تین سال قبل ہو گئی تھی ، میرے والد کے ایک کولیگ محمد آصف صاحب نے والد صاحب کی وفات کے 3 سال بعد دعوی کیا ہے کہ میرے والد راجا محمد شیراز نے تقریباً 10 سال قبل اُن سے مبلغ ایک لاکھ بیس ہزار روپیہ قرض لیا تھا ؟ محمد آصف کے پاس نہ تو کوئی تحریر موجود ہے اور نہ ہی کوئی گواہ اس کی بات کی تصدیق کرتا ہے، محمد آصف اس بات پر مصر ہے کہ ہم لوگ ( پسماندگان راجا محمد شیراز) ایک لاکھ بیس ہزار روپے اسے لوٹائیں ، اس صو رتِ حال میں قرآن و سنت کے احکامات کی روشنی میں پسماندگان را جا محمد شیراز کو کیا کرنا چاہئیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص کے پاس اپنے دعوی کے متعلق اگر شرعی شہادت (دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں) یا کوئی دستاویزی ثبوت نہ ہو ،اور تمام ورثاء اس بات پر قسم بھی اٹھا لیں کہ نہ تو ہمیں اس قرض کے بارے میں معلوم ہے، اور نہ ہی مرحوم نے اس کے متعلق کوئی وصیت کی ہے ،تو محض دعوی کی بنیاد پر مذکور شخص ایک لاکھ بیس ہزار کا مستحق نہ ہو گا، اور نہ آئندہ اسے اس قسم کے مطالبہ کا حق ہوگا، البتہ اگر ورثاء قسم سے انکار کر لیں، تو مذکور شخص کو اپنے قرض کی وصولیابی کا حق ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهندية: من ادعى دينا في تركة الميت وأقام البينة على ذلك فالقاضي لا يحلف على الاستيفاء (الى قوله) وإن لم تكن للمدعي بينة وأراد استحلاف هذا الوارث يستحلف على العلم عند علمائنا رحمهم الله تعالى بالله ما نعلم أن لهذا على أبيك هذا المال الذي ادعى وهو ألف درهم ولا شيء منه فإن حلف انتهى الأمر وإن نكل يستوفى الدين من نصيبه اھ (۳/407).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46768کی تصدیق کریں
0     1052
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات