السلام علیکم! حضرت میں ایک ادارے میں ملازمت کرتا ہوں اور وہ ادارہ ہر ماہ کچھ رقم میری اجرت میں سے کاٹ لیتا ہے ، اگر وہ رقم میں حاصل کرنا چاہوں تو ادارہ مجھے اس شرط پر وہ رقم دیتا ہے کہ اس کی جتنی بھی قسطیں کرواؤں گا اس پر ایک اضافی قسط ادارہ وصول کر کے میرے ہی اکاؤنٹ میں جمع کرے گا ، مثلاً اگر اس قرضے کو لینے سے پہلے میرے اکاؤنٹ میں دو لاکھ روپے تھے اور میں نے اس کی 10 ہزار روپے ماہوار کی قسط جمع کرائی تو جب میں اپنا قرضہ مکمل کروں گا تو میرے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا، تو معلوم یہ کرنا تھا کہ یہ جو رقم میری ادارہ کے پاس ہے، وہ رقم میں ان سے اس شرط پر لے سکتا ہوں یا نہیں؟
پراویڈنٹ فنڈ کے نام پر جمع شدہ رقم سے بطورِ قرض دی جانے والی رقم اگر واپسی میں سائل ہی کے پراویڈنٹ فنڈ میں جمع کرائی جاتی ہو ،تو سائل کے لئے مذکور رقم ادارہ سے لے کر واپسی میں اضافہ کے ساتھ لوٹانا بلاشبہ جائز ہے ۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0