السلام علیکم !
وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ایک لاکھ (100000) سے دولاکھ (2000000) تک نوجوانوں کو آٹھ سال تک قرضہ دیا جا رہا ہے پلیز اس کے لئے میری راہ نمائی فرمائیں کیا یہ سود ہے یا نہیں ؟
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے بارے میں ہمیں مکمل معلومات تو نہیں مل سکی ہیں، البتہ جہاں تک معلوم ہے وہ یہ ہے کہ یہ قرضہ آٹھ فیصد سود پر دیا جا رہا ہے اگر ایسا ہو تو اس کا لینا نا جائز اور حرام ہے۔ جس سے احتراز لازم ہے۔
قال الله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ﴾ (النساء: 29)۔
قال للہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0