طلاق

تین طلاق پر مشتمل طلاق نامہ کا حکم

فتوی نمبر :
98673
| تاریخ :
2026-08-22
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق پر مشتمل طلاق نامہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میاں بیوی کے درمیان ناچاقی ہوگئی، جس کی وجہ سے میں نے وکیل سے کہا کہ طلاق نامہ بنوا دو۔ وکیل نے تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ بنوا لیا۔ اگرچہ میں نے وکیل سے صراحتاً یہ نہیں کہا تھا کہ تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ بناؤ، لیکن میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ جیسے عمومی طور پر طلاق نامہ بنتا ہے، اسی طرح بنواؤ، اور وکیل نے مجھ سے پوچھا بھی تھا تو میں نے کہا کہ بنواؤ جیسے عموماً بنتا ہے ، تو وکیل نے تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ بنوا لیا، لیکن میں نے ابھی تک اس پر دستخط نہیں کیے ۔ وکیل نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ جب تک دستخط نہیں ہوں گے، طلاق واقع نہیں ہوگی ان کاغذات کے بنوانے کے بعد ، ہماری صلح ہوگئی ہے اور ہم دوبارہ ساتھ رہتے رہے ،لیکن اب ایک عرصہ سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی ہے ۔ لہٰذا معلوم کرنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں کیا طلاقیں واقع ہوئی ہیں یا نہیں؟ اور کیا اس کے بعد ہم دونوں کا میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ رہنا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کے وقوع کے لیے شوہر کا طلاق نامہ پر دستخط کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ شوہر کا اپنی مرضی و اختیار سے خود یا کسی دوسرے شخص کے ذریعے محض طلاق نامہ تیار کروا نے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے۔لہٰذا صورت مسئولہ میں جب سائل نے اپنی مرضی و اختیار سے وکیل کو طلاق نامہ بنوانے کے لیے کہا، اور سائل کے ذہن میں یہ بھی تھا کہ جیسے عموماً طلاق نامہ بنتا ہے، اسی طرح بنواؤ، پھر وکیل نے سائل کے کہنے پر منسلکہ تین طلاقوں پر مشتمل طلاق نامہ تیار کروا لیا، تو اگرچہ سائل نے ابھی تک اس پر دستخط نہیں کیے ، تب بھی طلاق نامہ بنوانے کے ساتھ ہی سائل کی بیوی پر طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے۔ اب رجوع نہیں ہوسکتا اور نہ حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ہے ۔اور اس طلاق نامہ بنوانے کے بعد جتنا عرصہ یہ دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ رہتے رہے ہیں ،گناہ کبیرہ کے مرتکب رہے اس لئے ان دونوں پر اپنے گزشتہ عمل پر بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنا لازم ہے جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللّٰہ تعالیٰ : اَلطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ (الہ قولہ) فَإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗ مِنْ بَعْد حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ الایۃ(البقرۃ آیت : 229،230)
وفی الشامیۃ : الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب. وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته. وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكنه فهمه وقراءته. ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق وإلا لا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة ۔۔۔۔۔ ولو قال للكاتب: اكتب طلاق امرأتي كان إقرارا بالطلاق وإن لم يكتب (ج3،ص246، مطلب في الطلاق بالكتابة ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98673کی تصدیق کریں
0     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات