طلاق

عدت گزرنے کے بعد کئے ہوئے رجوع اور تیسری طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
98326
| تاریخ :
2026-08-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

عدت گزرنے کے بعد کئے ہوئے رجوع اور تیسری طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں اپنے پہلے، خفیہ نکاح اور اس کے بعد ہوئی طلاقوں کی شرعی حیثیت معلوم کرنا چاہتی ہوں۔ براہِ کرم ذیل میں دی گئی صورتِ حال کی روشنی میں اپنی طرف سے واضح فتویٰ عطا فرمائیں:
میرا نکاح دسمبر 2021ء میں ہوا تھا۔ میں شوہر کی دوسری بیوی تھی اور نکاح خفیہ رکھا گیا تھا۔ شوہر نے مجھے مستقل طور پر اپنے ساتھ نہیں رکھا اور مناسب نان نفقہ اور دوسرے زوجی حقوق بھی ادا نہیں کیے۔15 سے 20 مئی 2022ء کے درمیان شوہر نے فون پر ایک ہی مجلس میں دو مرتبہ واضح الفاظ میں کہا:"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔"تیسری مرتبہ کہنے سے پہلے میں نے فون کاٹ دیا۔اس کے بعد میرا پہلا پیریڈ 22 مئی 2022ء کو شروع ہوا۔ میرے پیریڈز بالکل باقاعدہ ہیں اور ہمیشہ اپنے مقررہ وقت پر آتے ہیں، ایک دن بھی آگے پیچھے نہیں ہوتے۔ اس باقاعدہ سائیکل کے حساب سے تیسرا پیریڈ 24 جولائی 2022ء کو مکمل ہوا۔شوہر نے اگست 2022ء میں رجوع کیا اور زوجی تعلق دوبارہ قائم ہوا۔ اس وقت مجھے طلاقوں کی شرعی تعداد کا یقینی علم نہیں تھا۔اس کے بعد فروری 2023ء میں ایک جھگڑے کے دوران شوہر نے مجھے ایک اور طلاق دی۔ اس وقت میں حیض کی حالت میں تھی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ حیض میں دی ہوئی طلاق واقع نہیں ہوتی۔طلاقوں کے بارے میں شوہر اب اپنی پہلی باتوں سے بھی انکار کرتے ہیں۔ ہمارے درمیان ایک ثالث بھی تھے، جن کا وائس میسج میرے پاس محفوظ ہے۔براہِ کرم درج ذیل سوالات کے واضح جوابات عطا فرمائیں:
1۔ ایک ہی مجلس میں شوہر کی طرف سے دی گئی دو طلاقیں کتنی شمار ہوں گی؟ 2۔ دی گئی تاریخوں اور میرے بالکل باقاعدہ پیریڈز کے حساب سے اگست 2022ء میں کیا گیا رجوع شرعاً صحیح اور مؤثر تھا؟ 3۔ فروری 2023ء میں حیض کی حالت میں دی گئی طلاق کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ واقع ہوئی یا نہیں؟4۔ مئی 2022ء کی طلاقوں، اگست 2022ء کے رجوع اور فروری 2023ء کی طلاق کو سامنے رکھتے ہوئے، فروری 2023ء کی طلاق کے بعد ہمارے نکاح کی شرعی حیثیت کیا تھی؟5۔ اگر شوہر بعد میں اپنی پہلی باتوں سے انکار کریں تو شرعی فیصلے میں ان کے پہلے اقرار اور موجود ثبوت کی کیا حیثیت ہوگی؟براہِ کرم پوری صورتِ حال کو سامنے رکھ کر اپنی طرف سے واضح اور مکمل شرعی حکم/فتویٰ عطا فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے پہلے تو یہ واضح نہیں کیا کہ مئی 2022 کے دوسرے عشرے میں اس کے شوہر نے جب فون پر دو مرتبہ صریح طلاق دے دی تھی جس کے بعد تیسری مرتبہ بولنے سے پہلے سائلہ نے فون کاٹ دیا تھا ،تو کیا سائلہ نے بعد میں شوہر سے معلوم کیا تھا کہ اس نے تیسری مرتبہ بھی بولا ہے یا نہیں؟ اگر سائلہ اس کی وضاحت کرتی تو اس کے مطابق جواب بھی دیا جاتا۔ تاہم اگر سائلہ کے شوہر نے فون کاٹنے کے بعد تیسری طلاق نہ دی ہو اور سائلہ کی عدت کا تیسرا پیریڈ 24 جولائی کو مکمل ہو کر اس کی عدت پوری ہو گئی تھی تو اس کے بعد شوہر کے بلا تجدید ِنکاح محض رجوع کی کوئی شرعی حیثیت نہیں تھی اور نہ ہی اب اس رجوع کی بنیاد پر سائلہ اور اس کے شوہر کا ازدواجی حیثیت سے رہنا جائز ہے۔ دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، ورنہ حرام کاری کے مرتکب ہو کر سخت گناہ گار ہوں گے۔ جب کہ سائلہ نے شوہر کو بذریعہ فون دو طلاقیں دیتے ہوئے خود سنا ہے تو اب شوہر کے انکار کا شریعت میں کوئی اعتبار نہیں، بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے کو مطلقہ سمجھےاور اب شوہر کو اپنے اوپر ہرگز قدرت نہ دے۔
چنانچہ اگر شوہر سائلہ کو حلف وغیرہ سے اعتماد دلائے کہ اس نے فون کاٹنے کے بعد کوئی طلاق نہیں دی ہے اور اب سائلہ ان کے ساتھ ازدواجی حیثیت سے اپنی رضامندی کے ساتھ رہنا چاہتی ہو تو اس کے لئے تجدیدِ نکاح کرنا لازم ہے۔ تاہم اس کے بعد اس کے شوہر کو صرف ایک طلاق دینے کا حق حاصل ہوگا۔اس کے بعد اگر وہ ایک طلاق بھی دے گا تو اس سے مجموعی طور پر تین طلاقیں مکمل ہو کر حرمتِ غلیظہ ثابت ہو جائے گی۔ لیکن اگر سائلہ کے شوہر نے فون کاٹنے کے بعد تیسری طلاق بھی دے دی تھی تو اسی وقت سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ غلیظہ ثابت ہو چکی تھی اور حرمتِ غلیظہ ثابت ہونے کے بعد شوہر کو نہ رجوع کا حق حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر حلالۂ شرعیہ کے میاں بیوی کا باہم عقدِ نکاح درست ہوتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتح القدیر: إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض… والرجعة أن يقول: راجعتك أو راجعت امرأتي أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها شهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة…. ويستحب أن يشهد على الرجعة شاهدين فإن لم يشهد صحت الرجعة الخ(کتاب الطلاق،باب الرجعۃ،ج:4،ص:158،159،ط:دار الفکر)۔
و فی بدائع الصنائع: وأما شرائط جواز الرجعة فمنها قيام العدة، فلا تصح الرجعة بعد انقضاء العدة؛ لأن الرجعة استدامة الملك، والملك يزول بعد انقضاء العدة،الخ(باب الرجعۃ فصل فی شرائط جواز الرجعۃ ج:3 ص:183 ط: دار الکتب العلمیۃ )۔
و فی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي: کما إذا قال أنت طالق طالق طالق، وقال إنما أردت به التكرار صدق ديانة لا قضاء فإن القاضي مأمور باتباع الظاهر والله يتولى السرائر والمرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا سمعت منه ذلك أو علمت به؛ لأنها لا تعلم إلا الظاهر وكل موضع كان القول فيه قوله إنما يصدق مع اليمين؛ لأنه أمين في الإخبار عما في ضميره والقول قوله مع يمينه. الخ (باب الکنایات اقسام الکنایات ج:2 ص:218 ط: دار الکتاب الاسلامی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98326کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات