میرا نکاح میری کزن کے ساتھ میری مرضی اور بہت خوشی سے ہوا تھا، لیکن یورپ واپس آنے کے بعد میں بگڑ گیا تھا۔ مجھے ایک عیسائی لڑکی پسند آگئی تھی۔ اس کے چکر میں ،میں گھر چھوڑ کر بھاگ گیا تھا اور اکیلا رہنے لگا تھا۔
اس دوران میں بہت روتا تھا، کبھی کبھی زور زور سے روتا تھا۔ میرا دماغ صحیح طرح کام نہیں کرتا تھا۔ میں روزانہ بہت زیادہ نکوٹین استعمال کرتا تھا۔
بعد میں مجھے اپنے کیے پر بہت افسوس ہوا۔ پچھلے سال میں نے سب سے معافی مانگی اور اپنی کزن، جو میری بیوی ہیں، ان سے بھی معافی مانگی۔ اب میری بیوی کے ساتھ میرے تعلقات بھی اچھے ہیں۔
اب میں اپنی بیوی کے پاس پاکستان جانے والا تھا تو میری والدہ نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے اس دوران طلاق وغیرہ کی کوئی بات تو نہیں کی تھی؟والدہ کے پوچھنے پر مجھے یاد آیا کہ میں نے تنہائی میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کئی مرتبہ یہ الفاظ کہے تھے کہ "میں اسے طلاق دیتا ہوں۔"مجھے تو یہ بات یاد بھی نہیں تھی، لیکن اب اچانک یاد آگئی ہے۔
براہِ کرم اس معاملے میں میری شرعی رہنمائی فرمائیں۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ اسی پریشانی کی وجہ سے میں پاکستان بھی نہیں آیا، کیونکہ میں نے سوچا کہ پہلے آپ سے فتویٰ اور شرعی رہنمائی حاصل کرلوں، پھر پاکستان جاؤں۔
جزاکم اللہ خیراً۔
سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کزن کے ساتھ نکاح ہوجانے کے بعد سائل اور اس کی بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق یا ایسی تنہائی میں ملاقات کا موقع میسر آیا تھا کہ جس میں ہمبستری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو،یا نکاح کے بعد اس کی نوبت نہیں آئی تھی نیز سوال میں اس بات کی بھی وضاحت نہیں کہ سا ئل نے کتنی دفعہ طلاق کے الفاظ کہے تھے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر سائل اور اس کی بیوی کے درمیان نکاح کے بعد ازدواجی تعلق قائم ہوا ہو،یا ایسی تنہائی میں ملاقات کا موقع میسر آیا ہو کہ جس میں ہمبستری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو(یعنی خلوت صحیحہ ہوچکی ہو)اور اس کے بعد سائل نے تنہائی میں اپنی بیوی کی نسبت یہ الفاظ "میں اسے طلاق دیتا ہوں" بیک وقت یا دوران عدت تین یا تین سے زیادہ دفعہ کہے ہوں(جیسا کہ سوال سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے) تو ایسی صورت میں سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،جس کے بعد نہ رجوع نہیں ہوسکتا اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہوسکتا ہے،البتہ اگر مسئلے کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی پوری تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ای میل کردے اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔
جبکہ سائل کا کسی عیسائی لڑکی سے محبت رکھنا اور نشتہ آوار اشیاء کا استعمال کرنا شرعا ناجائز عمل تھا جس پر سائل کو بصدق دل توبہ و استغفار اور آئیندہ کے لئے ایسے امور سے بچنے کا پختہ عزم کرنا لازم اورضروری ہے۔
کما فی الدر:(ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل)(الی قولہ)(أو سكران) ولو بنبيذ أو حشيش أو أفيون أو بنج زجرا، وبه يفتى تصحيح القدوري واختلف التصحيح فيمن سكر مكرها أو مضطرا، ونعم لو زال عقله بالصداع أو بمباح لم يقع.(ج:3،ص:240،ط:دارالفکر۔بیروت)
وفی الشامیۃ:ولا يلزم كون الإضافة صريحة في كلامه؛ لما في البحر لو قال: طالق فقيل له من عنيت؟ فقال امرأتي طلقت امرأته. اهـ. على أنه في القنية قال عازيا إلى البرهان صاحب المحيط: رجل دعته جماعة إلى شرب الخمر فقال: إني حلفت بالطلاق أني لا أشرب وكان كاذبا فيه ثم شرب طلقت(الی قولہ)ويفهم منه أنه لو لم يقل ذلك تطلق امرأته، لأن العادة أن من له امرأة إنما يحلف بطلاقها لا بطلاق غيرها، فقوله إني حلفت بالطلاق ينصرف إليها ما لم يرد غيرها لأنه يحتمله كلامه، بخلاف ما لو ذكر اسمها أو اسم أبيها أو أمها أو ولدها فقال: عمرة طالق أو بنت فلان أو بنت فلانة أو أم فلان، فقد صرحوا بأنها تطلق، وأنه لو قال: لم أعن امرأتي لا يصدق قضاء إذا كانت امرأته كما وصف كما سيأتي قبيل الكنايات۔اھ(ج:3،ص:248،ط:دارالفکر۔بیروت)