طلاق

نشہ میں طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
97267
| تاریخ :
2026-07-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نشہ میں طلاق دینے کا حکم

السلام علیکم !جناب میں نے نیم پاگل حالت اور نشہ میں شدید ڈپریشن کی حالت میں ایک کاغذ پر تین بار طلاق لکھ کر اپنے سالے کو بھیج دی جو کہ مجھے بھی یاد نہیں ہے کہ میں نے کیا کہااس ٹائم، میں قسم کھانے کو تیار ہوں، اور اس ٹائم جو ایک گواہ تھا وہ بھی حلف دینے کو تیار ہے کہ میں پاگل حالت میں تھا اور مجھے کسی چیز کا علم نہیں تھا کیا میری طلاق واقع ہو گئی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نشہ کی حالت میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل نے نشہ کی حالت میں ایک کاغذ پراگر اپنے بیوی کی طرف نسبت کرتے ہوئے تین بار صریح الفاظ میں طلاق لکھ کر اپنے سالے کو بھیج دیتے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے،چنانچہ اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ ہی بغیر حلالہ شرعیہ دوبارہ باہم عقد نکاح ہو سکتا ہے۔ لہذاسائل اور اس کی بیوی پر لازم ہے کہ فی الفور ایک دوسرے سےعلیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں،ورنہ دونوں سخت گنہگارہو نگے ،جبکہ عورت عدت گزرنے کے بعد کسی دوسرے شخص سے عقدِ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی عمدة القاري : وأما طلاق السكران هل يقع أم لا؟وذهب مجاهد إلى أن طلاقه يقع، وكذا قاله محمد والحسن وسعيد بن المسيب وإبراهيم بن يزيد النخعي وميمون بن مهران وحميد بن عبد الرحمن وسليمان بن يسار والزهري والشعبي وسالم بن عبد الله والأوزاعي والثوري، وهو قول مالك وأبي حنيفة، …..وقال الكوفيون: أقول السكران وعقوده كلها ثابتة كفعل الصاحي إلا الردة (ج20،ص251۔ط:دار الفکر-بیروت)
وفی مرقاة المفاتيح:وفي الهداية: وطلاق السكران واقع، وكذا عتاقه وخلعه، وهو من لا يعرف الرجل من المرأة ولا السماء من الأرض، ولو كان معه من العقل ما يقوم به التكليف فهو من كالصاحي، قال ابن الهمام: وفي المسألة خلاف عال بين التابعين ومن بعدهم، فقال بوقوعه من التابعين سعيد بن المسيب، وعطاء، والحسن البصري، وإبراهيم النخعي، وابن سيرين، ومجاهد، وبه قال مالك، والثوري، والأوزاعي، والشافعي في الأصح، وأحمد في رواية،. (ج5،ص2142۔ط: دار الفكر، بيروت )
وفی رد المحتار: (قوله أو سكران) السكر: سرور يزيل العقل فلا يعرف به السماء من الأرض. وقال: بل يغلب على العقل فيهذي في كلامه، ورجحوا قولهما في الطهارة والأيمان والحد…… وبه ظهر أن المختار قولهما في جميع الأبواب فافهم. وبين في التحرير حكمه أنه إن كان سكره بطريق محرم لا يبطل تكليفه فتلزمه الأحكام وتصح عبارته من الطلاق والعتاق، والبيع والإقرار……قوله بنبيذ) أي سواء كان سكره من الخمر أو الأشربة الأربعة المحرمة أو غيرها من الأشربة المتخذة من الحبوب.(كتاب الطلاق،مطلب في تعريف السكران وحكمه-ج3،ص239۔ط: دار الفکر-بیروت)
وفی المبسوط للسرخسي:(قال): وخلع السكران وطلاقه وعتاقه واقع عندنا،. كتاب الطلاق،باب الخلع-ج6،ص176۔)
وفی الفتاوى الهندية :وطلاق السكران واقع إذا سكر من الخمر أو النبيذ. وهو مذهب أصحابنا رحمهم الله تعالى كذا في المحيط ولو أكره على شرب الخمر أو شرب الخمر لضرورة وسكر وطلق امرأته اختلفوا فيه والصحيح أنه كما لا يلزمه الحد لا يقع طلاقه ولا ينفذ تصرفه كذا في فتاوى قاضي خان. [كتاب الطلاق،الباب الأول في تفسير الطلاق ،فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه-ج1،ص353۔ط: دار الفكر بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا مجنو علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97267کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات