پرورش و تربیت

حق مہر کے علاوہ نکاح نامہ میں لکھی ہوئی شرائط کا حکم

فتوی نمبر :
97169
| تاریخ :
2026-07-06
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

حق مہر کے علاوہ نکاح نامہ میں لکھی ہوئی شرائط کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی مسمیٰ محمد ارسلان نے 2026-03-31ء کو مسماۃ مسرت بیگم بنت غلام محمد سے نکاح کیا ہے۔ یہ لڑکی بھائی کے ساتھ فیکٹری میں کام کرتی تھی۔ بوقتِ نکاح، نکاح فارم میں چند شرائط لکھی گئی ہیں جن سے متعلق دریافت کرنا ہے:
1۔ حق مہر دو تولہ سونا مقرر ہوا، جس کی ادائیگی بھائی کے ذمہ لازم ہے اور وہ اس کی ادائیگی کے لیے تیار بھی ہے۔
2۔ دوسری شرط یہ لکھی گئی ہے کہ "اگر اس نے دوسری شادی کر لی، تو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا"۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ از روئے شرع اس شرط کا کیا حکم ہے؟
3۔ چونکہ مسرت کے ساتھ اس کے پہلے خاوند سے ایک بیٹی ہے، اس لیے نکاح فارم میں بوقتِ نکاح یہ شرط لکھی گئی ہے کہ "اس بچی کی کفالت مسمیٰ محمد ارسلان کے ذمہ ہوگی"۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر بھائی اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے، تو کیا تب بھی اس بچی کی کفالت میرے بھائی کے ذمہ لازم ہوگی؟ شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں اس شرط کی کیا حیثیت ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں حق مہر دو تولہ سونے کے علاوہ دیگر شرائط (دوسری شادی کی صورت میں پانچ لاکھ کی ادائیگی، سابقہ شوہر سے بیٹی کی کفالت) غیر شرعی اور مالی جرمانے کے زمرے میں آنے کی بنا پر ان پرعمل درآمد سائل کے بھائی کے ذمہ شرعاً لازم نہیں، اور نہ ہی اسے ان شرائط پر عمل کرنے کے لیے مجبور کرنا جائز ہے، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار تحت:(قوله لا بأخذ مال في المذهب) قال في الفتح: وعن أبي يوسف يجوز التعزير للسلطان بأخذ المال. وعندهما وباقي الأئمة لا يجوز. اهـ. ومثله في المعراج، وظاهره أن ذلك رواية ضعيفة عن أبي يوسف. قال في الشرنبلالية: ولا يفتى بهذا لما فيه من تسليط الظلمة على أخذ مال الناس فيأكلونه...والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال،اھ(كتاب الحدود، باب التعزير، مطلب فى التعزير باخذالمال، ج:4، ص:61، ط:ايج ايم سعيد)
و فی رد المختار تحت:( قولہ والنكاح) كتزوجتك على أن لا يكون لك مهر فيصح النكاح ويبطل الشرط ويجب مهر المثل، ومن هذا القبيل ما في الخانية تزوجتك على أني بالخيار يجوز النكاح ولا يصح الخيار لأنه ما علق النكاح بالشرط بل باشر النكاح وشرط الخيار اهـ وليس منه إن أجاز أبي أو رضي لأنه تعليق والنكاح لا يحتمله فلا يصح۔اھ(باب المتفرقات من أبوابها،ج:5،ص:249،ط:سعید)۔
و فیہ ایضاً: ولکن لا یبطل النکاح (بالشرط الفاسد ) وانما (یبطل الشرط دونہ) یعنی لو عقد مع شرط فاسد لم یبطل النکاح بل الشرط۔الخ۔(کتاب النکاح:ج:3،ص:53،ط:سعید)
و في بدائع الصنائع :النكاح لا تبطله ‌الشروط ‌الفاسدة فبطل الشرط وبقي النكاح صحيحا.اھ(كتاب النكاح،فصل التأبيد، ج:2،ص:273، ط:سعيد)
و في موسوعۃ القواعد الاسلامیۃ:إذا اشترط في عقد النّكاح شرط فاسد لا يُخِلّ بمقتضى وموجَب العقد فإنّ العقد صحيح والشّرط باطل؛ لأنّ عقد النّكاح لا تبطله الشّروط الفاسدة، وإنّما الذي يبطله ما كان شرطاً يضادّ مقصوده، فمع وجود الشّرط الفاسد يصحّ العقد ويبطل الشّرط. لكن البيع بخلاف النّكاح قد يبطله الشّرط الفاسد.اھ(القواعد فی النکاح و الشرط،ج:١١،ص:١٢٤٥،ط:مؤسسۃ الرسالیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97169کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 1
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کا غلطی پر ہونے کے باوجود بددعا دینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • وقوعِ طلاق کے بغیر ناراضگی کی صورت میں بچہ کی پرورش سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • پہلے بچے کے نو عمر ہونے کی وجہ سے اسقاط حمل کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات