طلاق

بہن کے گھر جانے پر معلق کی ہوئی طلاق کو ختم کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
97060
| تاریخ :
2026-07-03
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بہن کے گھر جانے پر معلق کی ہوئی طلاق کو ختم کرنے کا طریقہ

السلام علیکم مفتی صاحب

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو پہلے ایک مرتبہ واضح لفظ "طلاق" کے ساتھ طلاق دی تھی، پھر عدت کے اندر رجوع کر لیا تھا۔

اس کے بعد غصے میں میں نے یہ الفاظ کہے:
"اگر میری اجازت کے بغیر اپنی بہن یا خالہ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ"

اس وقت میری نیت طلاق کی تھی، لیکن میری بیوی اس کے بعد اپنی بہن یا خالہ کے گھر نہیں گئی۔

اب میں اسے اجازت دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی بہن یا خالہ کے گھر جا سکے۔

براہِ کرم رہنمائی فرمائیں:
1۔ کیا اس صورت میں دوسری طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟
2۔ اگر میں اب اجازت دے دوں تو کیا وہ جا سکتی ہے؟
3۔ کیا اس معلق طلاق کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور جملہ ”اگر میری اجازت کے بغیر اپنی بہن یا خالہ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ“ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق معلق ہوچکی ہے، لہذا سائل کی بیوی جب بھی سائل کی اجازت کے بغیر اپنی خالہ یا بہن کے گھر جائے کی تو اس پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی۔ لیکن سائل نے چونکہ اپنی اجازت کے ساتھ تعلیقِ طلاق کی ہے، اس لیے اب اس تعلیق کو ختم کرنے کے لیے (تاکہ طلاق واقع نہ ہو) اگر سائل اپنی بیوی کو دائمی اجازت دے دے اور یوں کہہ دے کہ 'تم جب جب بھی اپنی خالہ اور بہن کے گھر جاؤ گی تو میری طرف سے اجازت ہوگی' تو اس سے یہ تعلیق ختم ہوجائے گی، جس کے بعد سائل کی بیوی کا اپنی بہن یا خالہ کے گھر جانے سے اس پر طلاق واقع نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیۃ:واذا أضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاًمثل أن یقول کامرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ (کتاب الطلاق الباب الرابع فی الطلاق بالشرط، ج:1، ص:488، ط:ماجدیہ)
و فیہ ایضاً : و لو قال لھا اذا دخلت الدار أو کلمت فلانا أو صلیت الظھر اذا جاء رأس الشھر فانت طالق ثنتین ( الی قولہ ٰ) لان الرجوع عن التعلیق لا یصح فلا یمکنہ التدارک۔ الخ ( باب فی الاقرار بالنکاح،ج:4،ص: 209،ماجدیۃ )
و في رد المختار:(وفيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما...من نكاح أو يمين (لا يبطل اليمين) فلو أبانها أو باعه ثم نكحها أو اشتراه فوجد الشرط طلقت وعتق لبقاء التعليق ببقاء محله (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق، وإلا لا،»(‌‌كتاب الطلاق، ‌‌باب التعليق،ص: 221، ط: دار الکتب العلمیۃ)
کما في الدر المختار: ونحو اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد (الى قوله) (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا اھ(باب الکنایات،ج:3،ص:300،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97060کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات