طلاق

طلاق کے بعد دورانِ عدت میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنا

فتوی نمبر :
97041
| تاریخ :
2026-07-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے بعد دورانِ عدت میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنا

جناب عالی ! گزارش ہے کہ میں کراچی میں رہائش پزیر ہوں۔ جناب میرا ایک بیٹا ہے، جس کی شادی کو 8 سال ہو گئے ہیں۔ میرے بیٹے کی شادی کورٹ میرج تھی، ان کے دو بیٹے بھی ہیں،ایک کی عمر 7 سال ہے اور ایک کی عمر 5 سال ہے۔ جناب ! جس لڑکی سے میرے بیٹے کی شادی ہوئی،وہ لڑکی شادی کے کچھ ٹائم بعد میرے بیٹے سے لڑائی جھگڑے کرنے لگی۔ جناب ! آئے دن میری بہو، بچوں کو گھر پر چھوڑ کر 6 سے 8 ماہ تک اپنی امی کے گھر جا کر رہنے لگتی تھی۔ لیکن میری بیوی نے بھی اس کو بہت سمجھایا، وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی۔ جناب! یہ لڑکی شروع سے ہی طلاق کا تقاضہ کرنے لگی اور آخر تک کرتی رہی۔ جب میرا بیٹا نہیں مانا ،تو تیزاب پینے کی دھمکیاں وغیرہ دینے لگی اور خود کو جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے لگی۔ پھر میرے بیٹے نے تنگ آکر اس کو مورخہ 2026-06-28 بروز اتوار، تین طلاق دے دی(طلاق کے الفاظ یہ تھے "میں تجھے طلاق دیتا ہوں"یہ جملہ تین بار بولا ہے)۔ لیکن اس لڑکی کے پیٹ میں میرے بیٹے کا ایک بچہ بھی ہے، جس کو چار ماہ ہو گئے ۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں آپ مجھے بتائیں کہ میری بہو اپنی امی کے گھر نہیں جارہی، تو یہ دونوں ایک ساتھ ایک کمرہ میں رہ سکتے ہیں۔ اس کے مزید مسئلہ مسائل آپ ہمیں بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل کے بیٹےنےباہمی اختلافات اور شدید تنازعات کی بناءپر صریح الفاظ "میں تجھے طلاق دیتا ہوں" کے ساتھ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہیں ،تو اس سے اسکی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب نہ رجوع ہوسکتاہے ، اورنہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدنکاح ہوسکتا ہے، لہذا دونوں پرلازم ہےکہ فوراً ایک دوسرےسےعلیحدگی اختیار کریں اورمیاں بیوی والےتعلقات ہرگزقائم نہ کریں اور نہ ہی دونوں کمرہ میں ایک ساتھ رہیں ،بلکہ دوران عدت (وضع حمل تک)شوہر سےبالکل الگ رہے،ورنہ دونوں سخت گناہ گارہوں گے، تاہم مطلقہ عورت پر چونکہ شوہر کے گھر عدت گزارنا لازم ہے، اس لئے پردہ شرعیہ کالحاظ رکھتے ہوئےشوہر کے گھر الگ کمرہ میں وہ اپنی عدت پوری کر ے گی بشرطیکہ کسی قسم کے فتنہ کا خوف نہ ہو، البتہ عدت مکمل کرنےکے بعد(جوکہ صورت مسئولہ میں بچے کی پیدائش ہے) وہ کسی دوسری جگہ نکاح کرنےمیں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاویٰ الھندیۃ: على المعتدة أن تعتد في المنزل الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والموت كذا في الكافي. (الیٰ قولہ) إذا طلقها ثلاثا أو واحدة بائنة وليس له إلا بيت واحد فينبغي له أن يجعل بينه وبينها حجابا حتى لا تقع الخلوة بينه وبين الأجنبية، فإن كان فاسقا يخاف عليها منه فإنها تخرج وتسكن منزلا آخر، الخ (الباب الرابع عشر في الحداد، ج: 1، ص: 535، مط: ماجدیۃ)
و فی بدائع الصنائع : وأما عدة الحبل فهي مدة الحمل، وسبب وجوبها الفرقة أو الوفاة، والأصل فيه قوله تعالى {وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن} [الطلاق: 4] أي: انقضاء أجلهن أن يضعن حملهن، وإذا كان انقضاء أجلهن بوضع حملهن كان أجلهن؛ لأن أجلهن مدة حملهن، وهذه العدة إنما تجب لئلا يصير الزوج بها ساقيا ماءه زرع غيره، وشرط وجوبها أن يكون الحمل من النكاح صحيحا كان أو فاسدا، الخ (فصل في عدة الحبل، ج: 3، ص: 192، مط: سعید کراچی)
وفی الھدایۃ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها " والأصل فيه قوله تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ} [البقرة: 230]( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج:2، ص:399،مط:شرکت علمیۃ ملتان)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97041کی تصدیق کریں
0     53
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات