سر میں اخوت والوں سے کاروبار کیلئے قرض اپلائی کر رہا تھا تو انہوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کو 75ہزار دیں گے اور آپ نے اس کاروبار سے 20 فیصد ماہانہ انسٹالمنٹ دینی ہے منافع کی مد میں جن کا دورانیہ 24 ماہ ہوگا اور وہ ٹوٹل واپسی رقم تقریبا 84 ہزار کے لگ بھگ کچھ بنتی ہے جس کا نام انہوں نے مائیکروفنانس اسلامک رکھا ہے میرے خیال میں۔ تو یہ کیا سود میں شمار ہوتا ہے ؟
مذکور ادارے کے قرض دینے کے طریقہ کاراور شرائط وغیرہ کی تفصیل تو ہمیں معلوم نہیں ۔تاہم سوال میں ذکرکردہ وضاحت کے مطابق اخوت والوں کا سائل سے قرض دینے کی صورت میں مجموعی مقدار پر کچھ اضافی رقم وصول کرنا قرض پر سود لینا ہے جو کہ شرعاً حرام اور ناجائز ہے ۔لہذا سائل کا اخوت والوں سے سوال میں مذکور طریقے پر قرضہ لینا شرعاً جائز نہیں ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما قال اللہ تعالیٰ: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾
و فی الدر المختار: وفي الخلاصة: القرض بالشرط حرام، والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه،كل قرض جر نفعا حرام،اھ(ج: 5،ص: 430،مط: دارالفکر )
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0