السلام علیکم! میں غصے میں اپنی بیوی سے یہ الفاظ کہہ بیٹھا ہوں کہ ’’تم میری طرف سے آزاد ہو‘‘ لیکن وہ میرے ہی گھر میں رہتی ہے۔ کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہو جائے گی؟مجھے پتہ نہیں تھا کہ ’’آزاد‘‘ والےالفاظ سے طلاق ہو جاتی ہے ۔ مجھے یہ پتہ تھا کہ صرف طلاق والے الفاظ سے ہی طلاق ہوتی ہے۔ تو غصے میں اور میرا ذہن طلاق کا نہیں تھا ،تو وہ کیا اس سے طلاق واقع ہو گئی ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ ”آزاد ہو “ کا لفظ چونکہ عرف میں صریح طلاق کیلئے مستعمل ہے، اس لئے اس لفظ کے استعمال سے بلا نیت بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے،صورت مسئولہ میں سائل نےاس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے اپنی بیوی کو مذکورجملہ کتنی باربولاتھا،تاکہ اس کے مطابق حتمی جواب دیاجاسکتا،تاہم اگرسائل نے اپنی مدخول بہا بیوی کو مذکور الفاظ” تم میری طرف سے آزاد ہو“صرف ایک دفعہ بولاہو، اگرچہ اس وقت اس کی بیوی کو طلاق دینے کی نیت نہ بھی ہو ، تب بھی اس جملہ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے ،جس کےبعدسائل کودوران عدت رجوع کاحق حاصل ہے ،چنانچہ اگر سائل دوران عدت زبانی طور پر رجوع کرلے یا میاں بیوی والا تعلق قائم کرلے، تو یہ نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا، بصورتِ دیگر سائل کے رجوع نہ کرنے کی صورت میں ایام عدت گزر جانے پر نکاح ختم ہوجائے گا، اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی،تاہم اگر دوبارہ ایک ساتھ میاں بیوی کی حیثیت سے رہنا ہو، تو باہمی رضامندی سے شرعی گواہان کی موجود گی میں نئے حق مہر کے تقرر کےساتھ ایجاب و قبول کرنے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن اس رجوع یا نکاح کےبعدسائل کے پاس فقط دوطلاقوں کا اختیار رہے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔
كما في رد المحتار: بخلاف فارسية قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اھ وقد صرح البزازي أولا بأن حلال الله علي حرام أو الفارسية لا يحتاج إلى نية، حيث قال: ولو قال حلال " أيزدبروي " أو حلال الله عليه حرام لا حاجة إلى النية، وهو الصحيح المفتى به للعرف وأنه يقع به البائن لأنه المتعارف ثم فرق بينه وبين سرحتك فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رها کردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضاً، وما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق وقد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب والفرس وقع به البائن ولولا ذلك لوقع به الرجعي اھ (باب الكنايات، ج: 3 ص: 299، ط: سعيد)
وفیہ ایضاً: (تحت قوله أو المآل) (الی قولہ) قلت: ولذا قال في البدائع: أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له نقصان العدد، فأما زوال الملك وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لا يثبت للحال بل بعد انقضاء العدة، وهذا عندنا. وعند الشافعي زوال حل الوطء اھ(کتاب الطلاق،ج:3،ص:227،ط:سعید)
وفی الھندیۃ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية۔الخ(كتاب الطلاق،الباب السادس في الرجعة،ج:1،ص:470،ط:رشيديه)۔