مکروہات

کسی خاتون کا یوٹیوب چینل بناکر اسلامک ویڈیو اپلوڈ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96703
| تاریخ :
2026-06-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کسی خاتون کا یوٹیوب چینل بناکر اسلامک ویڈیو اپلوڈ کرنے کا حکم

مجھے طلاق بھی ہو چکی ہے اور میرے والد صاحب کا ہاتھ بھی میرے سر پر نہیں ہے، وہ بہت بزرگ ہیں۔ میری عمر 54 سال ہے۔ میں دین پھیلانے اور کمانے کی نیت سے یوٹیوب پر اسلامی چینل بنا سکتی ہوں ،تاکہ گھر بیٹھے ہی میری آمدنی بھی ہو جائے؟ کیا مجھے اجازت ہے؟ میں خود سامنے نہیں آؤں گی، صرف میری آواز آئے گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا گھر بیٹھ کر دین کی خدمت اور حلال روزی کمانے کا ارادہ اگرچہ قابلِ قدر ہے، تاہم یوٹیوب جیسے عوامی پلیٹ فارم پر، جہاں مرد و عورت دونوں اس کی آواز سن سکتے ہوں، محض دینی خدمت اور آمدنی کے مقصد سے اپنا چینل بناکرسائلہ کواپنی آواز نشر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ البتہ اگر سائلہ اپنے ذریعۂ معاش کے لیے خواتین اور بچیوں کی مخصوص تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں یا خرید و فروخت پر مشتمل کوئی ایسا آن لائن ذریعہ اختیار کرے، جس تک رسائی صرف خواتین اور بچیوں کو حاصل ہو، تو اس کی شرعاً گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافی رد المحتار تحت:(قوله معزيا للنهر) قال فيه من باب البغاة وعلم من هذا أنه لا يكره بيع ما لم تقم المعصية به الخ(فصل فی البیع،ج6،ص391،ط:سعید)
وفی حاشیۃ الطحطاوی: إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نريد بذلك كلامها لأن ذلك ليس بصحيح فإنا نجيز الكلام من النساء الأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك ولا نجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن وتحريك الشهوات منهن ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة اهـ( فصل فی متعلقات الشروطوفروعہا،ص:242 ،ناشر:دار الکتب العلمیۃ)
وفي الہندیۃ : «ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا.»الخ (باب الاول تفسیر الاجارۃ ورکنہا ،ج:4 ص؛411 ناشر : المطبعۃ الکبری الامیریۃ)
و في فقه البيوع: ولكن معظم استعمال التلفزيون في عصرنا في برامج لا تخلو من محظور شرعي وعامة المشترين يشترونه لهذه الأغراض المحظورة من مشاهدة الأفلام والبرامج الممنوعة وإن كان هناك من لا يقصد به ذلك فبما أن استعماله في مباح في مباح ممكن فلا نحكم بالكراهة التحريمية في بيعه مطلقًا إلا إذا تعين بيعه لمحظور ولكن نظرًا لمعظم استعماله لا يخلو من كراهة تنزيهية الخ(ج1 ص325 ، ناشر:مکتبہ معارف القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96703کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات