السلام علیکم مفتی صاحبان،
میرے ایک دوست نے کئی سال پہلے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تھی، جس کے بعد اس نے رجوع کر لیا تھا۔
اب اس ماہ میرے دوست اور اس کی بیوی فون پر بات کر رہے تھے۔ دورانِ گفتگو دونوں کے درمیان بحث ہو گئی۔ میرے دوست کے بقول اس نے غصے میں آ کر اپنی بیوی سے کہا کہ "میں تجھے طلاق دیتا ہوں" اور طلاق کے الفاظ تین سے زیادہ مرتبہ کہے۔ اس کے مطابق اس نے طلاق کا لفظ دس سے زائد بار دہرایا۔
البتہ اس کی بیوی کے مطابق اس نے صرف ایک مرتبہ طلاق کا لفظ سنا، جس کے بعد اس نے فون بند کر دیا تھا۔
میرے دوست کے مطابق اس وقت اس کی بیوی حالتِ حیض میں بھی تھی۔
اب اس واقعے کے بعد کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟
کیا یہ دوسری طلاق شمار ہوگی کیونکہ بیوی نے صرف ایک مرتبہ طلاق سنی تھی؟
یا چونکہ شوہر نے طلاق کے الفاظ متعدد مرتبہ کہے، اس لئے تین طلاقیں واقع ہو کر نکاح ختم ہو گیا ہے؟
براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً
واضح ہو کہ طلاق کے واقع ہونے کے لئے شرعاً بیوی کا سننا اور اس کا حالتِ طہر میں ہونا ضروری نہیں، بلکہ بیوی کے سنے بغیر اور حالت حیض میں ہوتے ہوئے بھی اسے طلاق ہو جاتی ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں سائل کا دوست جب بیوی سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنی بیوی کو تین بار سے زائد طلاق دینے کا اقرار کر رہا ہے ت( اگرچہ بیوی نے فون کاٹنے کی وجہ سے نہ سنا ہو) تب بھی اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں۔ اورپہلی ایک طلاق کے ساتھ مزید دو مل کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے اور بقیہ طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو گئی ہیں۔ چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے۔
كما في الهندية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير ۔اھ (كتاب الطلاق ،فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص: 473، مط: ماجدية )
وفي الدر المختار: (وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب (لا) ينكح (مطلقة) من نكاح صحيح نافذ (بها) أي بالثلاث (لو حرة وثنتين لو أمة) حتى يطأها غيره ولو) الغير (مراهقا) يجامع مثله۔ اھ(باب الرجعة، ج: 3، ص:410، مط: سعيد)
و في تحفة الفقهاء:وههنا حكمان أحدهما أن وقوع الطلاق بهذه الألفاظ يفتقر إلى نية الطلاق أم لا والثاني إذا قال المتكلم ما عنيت بهذا اللفظ الطلاق هل يصدق أم لا فنقول أما بيان الحكم الأول إذا ذكر لفظا يصلح للطلاق في غير حال مذاكرة الطلاق وحال الغضب كيفما كان فإذا نوى به الطلاق يقع وإن لم يكن له نية لا يقع لأنه كما يصلح للفرقة لأمر آخر فإن قوله بائن يحتمل بينونة الطلاق ويحتمل البينونة عن الخير أو عن الشر۔اھ(کتاب الطلاق،ج:2،ص:181،ط:دار الکتب العلمیہ)