طلاق

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
96661
| تاریخ :
2026-06-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے 2023 میں پاکستان میں ایک برطانوی شہری لڑکی سے نکاح کیا۔ میں بھی بہت خوش تھا اور وہ بھی بہت خوش تھی۔ اور پھر اس نے 3 سال بعد مجھے خلع کا نوٹس بھیجا برطانیہ کی ایک شریعہ کورٹ سے۔ اس نے خلع میں یہ لکھا ہے کہ نکاح کے دوران میرا ذہن نکاح کی طرف نہیں تھا۔ حالانکہ نکاح کا وکیل جو ہے اس کا باپ اور بھائی تھا اور اب 3 سال بعد وہ یہ کہتی ہے کہ نکاح کے دوران میں تیار نہیں تھی اور مجھ سے غلطی سے زبان سے ہاں نکلا ہے۔ حالانکہ نکاح کے بعد اس نے میرے ساتھ بہت وعدے کیے ہیں۔ میں اس خلع کو کسی بھی شرط پر قبول نہیں کرتا حالانکہ ابھی ہماری رخصتی بھی نہیں ہوئی ہے اور وہ خود بھی اس بات کا اقرار کرتی ہے کہ تم ایک اچھے انسان ہو۔ اگر پھر بھی کورٹ نے میری اجازت کے بغیر میری بیوی کو خلع کی ڈگری دی تو کیا یہ معتبر ہوگا اسلام میں؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب گواہوں کی موجودگی میں نکاح کا ایجاب و قبول ہو چکا تھا، تو اس سے دونوں شرعاً میاں بیوی ہو گئے ہیں، جبکہ سائل کی بیوی کا بعد میں یہ کہنا کہ "نکاح کے دوران میرا ذہن نکاح کی طرف نہیں تھا"شرعاً و عرفاً ناقابل قبول بات ہےلہذ ا اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بلکہ نکاح بدستور برقرار ہے، اس کے بعد واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، جو کہ یکطرفہ خلع کی ڈگریوں میں مفقود ہوتا ہے، چنانچہ ایسی ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ بدستور برقرار رہتا ہے۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی بیوی نے سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت سے یکطرفہ طور پر خلع کی ڈگری حاصل کی ہو، جس پر سائل یا اس کے وکیل نے زبانی یا تحریری طور پر رضامندی کا اظہار نہ کیا ہو تو اس سے شرعاً سائل اور اس کی بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا بلکہ بدستور برقرار ہے، لہٰذا اس یکطرفہ خلع کی ڈگری کی بنا پر سائل کی بیوی کے لئے کسی دوسری جگہ شادی کرنا جائز نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الأصل: عن أبي هريرة عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: "ثلاث جدهن جد وهزلهن جد، الطلاق والنكاح والرجعة"۔(كتاب الإكراه،ج:7،ص:301،ط:دار ابن حزم)
و فی شرح مختصر الطحاوي للجصاص :[ليس للحكمين في الشقاق التفريق إلا بالتفويض] قال: (وليس للحكمين في الشقاق أن يفرقا إلا أن يجعل ذلك إليهما الزوجان) قال أحمد: وروي عن علي رضي الله عنه مثل ذلك.اھ( باب مسألة الخلع، ج :4،ص: 456-ط : دار البشائر الإسلامية)
و فی فتح القدير للكمال بن الهمام : ولو ادعى النشوز وادعت هي ظلمه وتقصيره في حقها يفعل الحاكم ما يتفقان عليه من الجمع والتفريق، وليس لهما أن يجمعا ولا أن يفرقا بغير أمرهما ۔اھ( باب الخلع،ج :۴ ، ص : ۲۴۴ ، ط : دار الفكر)
و فی المبسوط للسرخسي : و الخلع جائز عند السلطان و غيره ؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، و هو بمنزلة الطلاق بعوض۔(باب الخلع،ج؛6 ص: 173 ، ط؛ دار المعرفة)
و في موسوعة الفقه على المذاهب الأربعة: اتفق فقهاء المسلمين على أن الزوجين إذا وصلا إلى حالة من الشقاق و السباب و النفور و اشتد الخلاف بينهما و أشكل أمرهما و خيف من تعديهما إلى ما حرم الله أنه يبعث حكمان حكم من أهله و حكم من أهلها إن و جدا، فينظران بينهما و يفعلان ما يريان المصلحة فيه لهما من جميع أو تفريق لقوله تعالى: ﴿و إن خفتم شقاق بينهما فابعثوا حكما من أهله و حكما من أهلها إن يريدا إصلاحا يوفق الله بينهما) [النساء: (٣٥).اھ(باب التحكيم عند الشقاق بين الزوجين، ج:16،ص:436، ط: دار التقوى)
و فی البنایة:وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث، فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها؛ لأن حل المحلية باق؛ لأن زواله متعلق بالطلقة الثالثة، فينعدم قبلها، ومنع الغير في العدة لاشتباه النسب ولا اشتباه في إطلاقه.وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها، ثم يطلقها، أو يموت عنها.اھ(فصل فيما تحل به المطلقة،ج:5،ص:474،ط:دار الکتب العلمیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96661کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات