طلاق

تین بار سے زائد طلاق کا لفظ بولنے کا حکم

فتوی نمبر :
96570
| تاریخ :
2026-06-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین بار سے زائد طلاق کا لفظ بولنے کا حکم

میرے شوہر بہت شدید غصے میں مجھے چھ دفع طلاق کےلفظ بول چکے ہیں، لیکن میرے شوہر نے نہ میرا نام لیا ہے اور نہ ہی یہ بولا ہے کہ طلاق دی بس لفظ طلاق بولا ہے ، اس کے بعد دو گھنٹے میں ہم نے جسمانی تعلق قائم کیا ،کیا یہ رشتہ ٹوٹ گیا ہے یا اس کا کوئی حل ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ وقوع طلاق کے لیے بیوی کا نام لینا یا اس کی طرف صریح نسبت کرناضروری نہیں، بلکہ معنوی نسبت بھی کافی ہوتی ہے ، لہذا کلام کے سیاق و سباق اور دلالت حال کو دیکھنے کے بعد اگر معنوی نسبت پائی جاتی ہو تو ایسی صورت میں فقط "طلاق طلاق طلاق " کہنے سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرواقعۃً سائلہ کے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران غصےمیں سائلہ کو تین سے زائدبارطلاق کے الفاظ بول دیے ہوں ،تو اس سے سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اورباقی الفاظ ِطلاق محل ِطلاق باقی نہ رہنے کی وجہ سےلغوہوگئے ہیں، اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اورنہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیردوبارہ نکاح کی گنجائش ہے ،چنانچہ اس کےدوگھنٹے بعدسائلہ اوراس کے شوہرکاجسمانی تعلق قائم کرناشرعاًناجائزاورحرام تھا،اس لیے دونوں پر لازم ہے کہ وہ طلاق کے بعدکے ناجائز تعلق پر صدقِ دل سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ، اورآئندہ کےلیے میاں بیوی والا تعلق ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے جبکہ سائلہ ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ۔اور حلالہ شرعیہ یہ کہ عورت اپنے شوہر سے علیحد گی اور عدت طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے اور حقوق زوجیت ادا کرے، اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فورا بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے ، بہر صورت اس کی عدت گزرنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چا ہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقد نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوج اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے مکروہ تحریمی ہے اور احادیث مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے البتہ بغیر شرط کے بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت قولہ:(والبدعی ثلاث متفرقة او ثنتان بمرة او مرتین فی طھر واحد ) وذھب جمھور الصحابة والتابعین ومن بعدھم من ائمة المسلمین الیٰ انہ یقع ثلاثا (باب اقسام الطلاق باعتبار الوقوع،ج : 3 ، ص : 232،ط:سعید)
و فی الھندیة : (وأما البدعي) فنوعان بدعي لمعنى يعود إلى العدد وبدعي لمعنى يعود إلى الوقت (فالذي) يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا في طهر واحد أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين في طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عاصيا. (باب تقسیم الطلاق ،ج: 1 ، ص 349 ،ط:ماجدیۃ)
و فی البدائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة( باب حکم الطلاق البائن،ج:3،ص :187،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96570کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات