مکروہات

بہنوں کیلئے بددعا کرنا گناہ ہے؟

فتوی نمبر :
96287
| تاریخ :
2026-06-11
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

بہنوں کیلئے بددعا کرنا گناہ ہے؟

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ؛عرض یہ ہے کہ مجھ سے ایک غلطی سرزد ہوئی ہے ،جس پر مجھے بہت ندامت ہے، میں نے غصے یا جذبات میں آکر قرآن پاک ہاتھ میں لے کر اپنی بہنوں کے لیے بد دعا کی تھی، اب مجھے اس عمل پر بہت افسوس ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے معافی مانگ رہا ہوں،براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ:کیا میرا یہ عمل شرعاً بہت بڑا گناہ ہے،کیا اس پر کوئی کفارہ لازم آتا ہے یا صرف توبہ کافی ہے،میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے کیسے صحیح طور پر توبہ کروں،میں دل سے اس غلطی پر نادم ہوں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہوں، براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا اپنی بہنوں کے لیے بددعا کرنا شرعاً ناجائز اور قابلِ مذمت ہے، خصوصاً قرآنِ کریم ہاتھ میں لے کر ایسا کرنا قرآن کی بے ادبی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے نہایت نامناسب طرزِ عمل تھا ، تاہم اس کی وجہ سے سائل پر کوئی مخصوص کفارہ لازم نہیں، بلکہ سچی توبہ و استغفار کرنا بھی کافی ہے، لہٰذا سائل کو چاہیے کہ اپنے اس عمل پر ندامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کرنے کا پختہ عزم کرے اور اگر بہنوں کو اس بات کا علم ہوچکا ہو تو اپنی بہنوں کے لیے بددعا کے بجائے خیر و عافیت کی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے بھی معافی طلب کرلے تو امید واثق ہے کہ اللہ پاک اس کی توبہ کو قبول فرما کر اس گناہ کو معاف کردے گا،کیونکہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرمانے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا ينبغي لصديق أن يكون لعانا اھ، رقم:2597۔
وفیہ ایضاً: عن زيد بن أسلم أن عبد الملك بن مروان بعث إلى أم الدرداء بأنجاد من عنده، فلما أن كان ذات ليلة قام عبد الملك من الليل، فدعا خادمه فكأنه أبطأ عليه فلعنه، فلما أصبح قالت له أم الدرداء : سمعتك الليلة لعنت خادمك حين دعوته فقالت: سمعت أبا الدرداء يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يكون اللعانون شفعاء، ولا شهداء يوم القيامة اھ (کتاب البر و الصلۃ و الآداب، باب النهي عن لعن الدواب وغيرها، ج:2، ص:1295، رقم:2598، ط:المکتبۃ البشرٰی)۔
وفی المنھاج شرح صحیح مسلم: (لا ينبغي لصديق أن يكون لعانا ولا يكون اللعانون شهداء ولا شفعاء يوم القيامة) فيه الزجر عن اللعن وأن من تخلق به لا يكون فيه هذه الصفات الجميلة لأن اللعنة في الدعاء يراد بها الإبعاد من رحمة الله تعالى وليس الدعاء بهذا من أخلاق المؤمنين الذين وصفهم الله تعالى بالرحمة بينهم والتعاون على البر والتقوى وجعلهم كالبنيان يشد بعضه بعضا وكالجسد الواحد وأن المؤمن يحب لأخيه ما يحب لنفسه فمن دعا على أخيه المسلم باللعنة وهي الإبعاد من رحمة الله تعالى فهو من نهاية المقاطعة والتدابر وهذا غاية ما يوده المسلم للكافر ويدعو عليه ولهذا جاء في الحديث الصحيح لعن المؤمن كقتله لأن القاتل يقطعه عن منافع الدنيا وهذا يقطعه عن نعيم الآخرة ورحمة الله تعالى اھ (کتاب البر و الصلۃ و الآداب، باب النهي عن لعن الدواب وغيرها، ج:16، ص:148،149، ط:دار احیاء التراث العربی، بیروت)۔
وفی سنن الترمذی: عن سمرة بن جندب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تلاعنوا بلعنة الله، ولا بغضبه، ولا بالنار (باب ماجاء فی اللعنۃ، ج؛2، ص:703، رقم:1973، ط:المکتبۃ البشرٰی)۔
وفی المسک الشذی: قوله: لا تلاعنوا بلعنة الله أي : لا يلعن بعضكم بعضًا فلا يقول لمسلم معين : عليك بلعنة الله ، أو لعنة الله عليه، (ولا بغضبه) أي : لا يقول لأحد : غضب الله عليك أو عليه غَضَبُ الله ( ولا بالنار ) أي : لا يقول لأحد : أدخلك الله النار ، أو أدخله الله النار، أي مثواك جهنم وغير ذلك، والحاصل أنكم لا تدعوا على الناس بما يبعدهم الله من رحمته، وهذه الممانعة مختصة برجل معين، لأنه يجوز اللعن بالوصف الأعم كما تقول : لعنة الله على الكافرين، لعنة الله على اليهود الخ (باب ماجاء فی اللعنۃ، ج:7، ص:223، ط:المکتبۃ الاشرفیۃ، الھند)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96287کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات