کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے حدیث کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں؟ کیا وہ لفظ بہ لفظ ویسی ہی ہوگی جیسے کتابوں میں لکھی ہوئی ہے؟
واضح رہے کہ” اے آئی“ کوئی ذی شعور و ذی عقل ذریعۂ تعلیم نہیں، بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن کا ایسا ٹول ہے کہ جو پوری دنیا کی ویب سائٹس پر شائع شدہ معلومات کو کسی سوال کے جواب میں اچھے اور بہترین انداز میں مرتب کر کے پیش کرتا ہے۔ اور یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ اس دور میں مختلف ویب سائٹس پر موجود مواد کے اندر بہت زیادہ تعداد میں بے دین و گمراہ کنندہ لوگوں کی گمراہ کن معلومات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لئے محض” اے آئی “ سے معلوم کرنے کی بنیاد پر کسی حدیث یا حکمِ شرعی کو کاپی پیسٹ کر کے پھیلانا یا اس پر عمل کرنا اس وقت تک جائز نہیں جب تک کہ اس کی صحت کے بارے میں متعلقہ کتب اور مستند اہلِ علم سے تصدیق و تصویب نہ کرائی جائے۔
کما فی تفسیر روح المعانی: فقيل فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ أي أهل الكتاب من اليهود و النصارى قاله ابن عباس والحسن والسدي و غيرهم، وتسمية الكتاب تعلم مما سيأتي إن شاء الله تعالى، و عن مجاهد تخصيصه بالتوراة(الی قولہ )و استدل بها أيضا على وجوب المراجعة للعلماء فيما لا يعلم. الخ (سورة النحل ج:7 ص:386 ط: دار الكتب العلمیة)۔