طلاق

خلوت سے قبل دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
95959
| تاریخ :
2026-06-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت سے قبل دی ہوئی طلاق کا حکم

لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں اس وقت برطانیہ میں رہتا ہوں۔ یہ معاملہ میرے ساتھ پاکستان میں پیش آیا۔ چونکہ یہ عید الاضحیٰ کے قریب پیش آیا تھا اور دار الافتاء بند تھا، اور اب میں برطانیہ واپس آ چکا ہوں، اس لیے میں فقہ حنفی کے مطابق قبل از consummation/رخصتی دی گئی طلاق کے حکم کے بارے میں ایک فتویٰ/شرعی رہنمائی کی درخواست کرتا ہوں۔

معاملے کی تفصیل درج ذیل ہے:

میرا اور میری اہلیہ کا نکاح ہوا تھا، لیکن:

1۔ ازدواجی تعلق (consummation) نہیں ہوا تھا،
2۔ رخصتی نہیں ہوئی تھی،
3۔ اور میری معلومات کے مطابق ایسی خلوتِ صحیحہ بھی نہیں ہوئی تھی۔

بعد میں ایک وکیل کے ذریعے طلاق کے کاغذات تیار کیے گئے۔ اس وقت میں شدید ذہنی و جذباتی دباؤ میں تھا اور نہ ہی میں خود ان دستاویزات کو تیار کر رہا تھا اور نہ ان کے قانونی یا فقہی الفاظ اور نتائج پر غور کر پا رہا تھا۔ میری عمومی نیت نکاح ختم کرنے کی تھی، لیکن میں اس عمل کے فقہی اثرات یا الفاظ کی باریکیوں پر متوجہ نہیں تھا۔ طلاقی دستاویز میں مکمل طلاق (تین طلاقیں) درج ہیں۔

وکیل نے یہ عمل دستخط بہ دستخط کروایا۔ ہر دستخط کے بعد اس نے الگ طور پر (جس کی ویڈیو بھی موجود ہے) یہ کہا کہ:

1۔ پہلا دستخط ایک طلاق کے لیے ہے، پھر رک کر دوبارہ سوچیں۔ میں نے توقف کیا اور دوبارہ غور کیا۔
2۔ پھر اگلے مرحلے/دستخط پر اس نے کہا کہ یہ دوسری طلاق ہے، پھر رک کر سوچیں۔ میں نے پھر غور کیا۔
3۔ پھر تیسرے مرحلے/دستخط پر اس نے کہا کہ یہ تیسری طلاق ہے۔

میرے فہم کے مطابق اس پورے عمل میں ہر دستخط کو الگ اور مستقل طلاق کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، نہ کہ ایک ہی وقت میں تین طلاقوں کے طور پر۔ اگر میں صرف پہلے دستخط کے بعد رک جاتا تو اسے صرف ایک طلاق شمار کیا جاتا اور عمل آگے نہ بڑھتا۔ اس بات کی تصدیق وہ وکیل بھی کرتا ہے جس نے یہ کارروائی کروائی، اور وہ رشتہ دار/افراد بھی جو اس وقت موجود تھے۔

میرا سوال یہ ہے:

1۔ چونکہ نکاح consummate نہیں ہوا تھا اور نہ ہی خلوتِ صحیحہ ہوئی تھی، تو کیا پہلی طلاق طلاقِ بائن بن کر فوراً نکاح ختم کر دیتی ہے، جس کے بعد بعد والی طلاقیں واقع نہیں ہوتیں کیونکہ نکاح پہلے ہی ختم ہو چکا تھا؟

2۔ یا پھر فقہ حنفی میں اس پورے عمل/دستاویز کو ایک متصل عمل سمجھا جائے گا جس سے تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی، باوجود اس کے کہ عمل مرحلہ وار اور الگ الگ انداز میں کروایا گیا؟

اگر ضرورت ہو تو میں طلاقی دستاویز بھی ضرور فراہم کر دوں گا۔

جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں نکاح کے بعد اگر واقعۃً سائل اور اس کی بیوی کے درمیان خلوت صحیحہ (تنہائی میں ایسی ملاقات جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے شرعی،طبی اور حسی کوئی رکاوٹ نہ ہو) نہ ہوئی ہو اور سائل کے کہنے پر یا اس کی رضامندی سے وکیل نے جو طلاق نامہ لکھا اس میں تین طلاقیں الگ الگ جملوں میں لکھی گئی ہوں تو ایسی صورت میں طلاق کے پہلے جملے کی تحریر مکمل ہوتے ہی سائل کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے اور بقیہ دو طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہیں، چنانچہ اب سائل کی بیوی بغیر کسی عدت کے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے اور سائل کے ذمہ طے شدہ حق مہر میں سے نصف مہر کی ادائیگی بھی لازم ہوگی ، البتہ اگر وہ دونوں دوبارہ ازدواجی حیثیت سے ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب و قبول کے ذریعے دوبارہ نکاح کرکے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں ، تاہم آئندہ کے لئے شوہر کے پاس دو طلاقوں کا اختیا ر ہوگا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ:قال جمع من العلماء رحمهم اللہ :إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها، فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة، وذلك مثل أن يقول :أنت طالق ،طالق، طالق. وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة، وقعت واحدة .كذا في الهداية.(ج 1/ص 373 ط:دارالفکر)
وفی الدرالمختار:( وإن فرق ) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره ( بانت بالأولى ) لا إلى عدة ( و ) لذا ( لم تقع الثانية ) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل. (ج 3/ص 286 ط:دارالفکر بیروت)
وفی الفتاوی الھندیۃ:والخلوة الصحيحة أن يجتمعا في مكان ليس هناك مانع يمنعه من الوطء حسا أو شرعا أو طبعا، كذا في فتاوى قاضي خان (ج1/ص 304 ط:دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95959کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات