السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، مفتی صاحب! کچھ لوگ ٹک ٹاک پر یہ اپلوڈ کرتے ہیں کہ اپنے موبائل میں ٹائم دیکھو اور اس کے مطابق پھر قرآن میں اسی نمبر کی آیت ڈھونڈو اور پڑھو، شاید اس میں اللہ نے آپ کے لئے کوئی نشانی رکھی ہو، اگر نہیں ڈھونڈا تو آپ پر عذاب آئے گا ، کیا ایسے سوالات اپلوڈ کرنا جائز ہے ؟
سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار فال کے قبیل سے ہے، اس طرح فال نکالنا اور اس پر یقین کرنا شرعاً درست نہیں ، لہذا اپنی طرف سے اس طرح کی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک وغیرہ پر اپلوڈ کرنے سے اجتناب لازم ہے۔