طلاق

حق مہر میں دئیے ہوئے سونے اور گھر کے کمرہ کا حکم

فتوی نمبر :
95621
| تاریخ :
2026-05-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حق مہر میں دئیے ہوئے سونے اور گھر کے کمرہ کا حکم

گزارش یہ ہے کہ میں زاہدہ ولد کالا خان 11.08.23 کو میری شادی شیراز ولد شیر بہادر سے ہوئی، مجھے حق مہر میں ایک تولہ سونا، ایک کمرے کا مکان دیا گیا، گھر میں ماں بیٹے کا اخراجات کی وجہ سے جھگڑا ہوا، اور مجھے میرے شوہر شیراز نے تین طلاقیں دے دیں، مؤرخہ 07.04.2026 کو یہ مکان شاہ لطیف ٹاؤن، یوسی محمد گوٹھ سیکٹر 22/A میں آر سی سی ،ٹائل اور ماربل پر بنا ہوا ہے، جس میں دو کمرے اور ایک بیٹھک گراؤنڈ میں بنا ہواہے اس میں سے مجھے ایک کمرہ دیا گیا، میری شادی کا سامان اسی میں موجود ہے، تین کمروں کی ویلیو مالیت 95 لاکھ روپے ہے، میرے حق میں ایک کمرہ لکھا ہوا ہے، آپ مجھے بتائیں کے اس میں میرا کتنا حصہ بنتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر بطور حق مہر ایک تولہ سونے کے ساتھ واقعۃ تعیین اور تخصیص کے ساتھ مذکور مکان میں ایک کمرہ بطور مہر سائلہ کیلئے طے کیا گیا تھا، اور پھر عملا وہ ایک کمرہ سائلہ کو دیا گیا تھا، تو شرعا ایک تولہ سونا اور مذکور کمرہ سائلہ کا حق ہے، چنانچہ اب اگر سائلہ مذکور کمرے کے عوض قیمت وصول کرنا چاہے، تو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے مذکور کمرے کی جو قیمت بنتی ہے، وہ سائلہ کاحق ہے، جس کی ادائیگی سسرال والوں پر لازم ہے۔
جبکہ مذکور کمرے کی قیمت کا تناسب معلوم کرنے کے لئے برادری کے بڑوں کو بٹھایا جائے، تاکہ وہ پراپرٹی ڈیلران سے رابطہ کرکے کمرے کی قیمت کا تناسب معلوم کریں، اور سائلہ کو اس کے حق کی ادائیگی کردیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الاسلامی و ادلتہ: يصح كون المهر معجلًا أو مؤجلًا كله أو بعضه إلى أجل قريب أو بعيد أو أقرب الأجلين: الطلاق أو الوفاة، عملًا بالعرف والعادة في كل البلدان الإسلامية، (ج 9، ص 6787، ط: دار الفکر)۔
وفي الهندية : والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة الدخول والخلوة الصحيحة وموت أحد الزوجين سواء كان مسمىً أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيئ بعد ذلك الا بالابراء من صاحب الحق كذا في البدائع الخ (ج 1 ص 33 ط: ما جدية)۔
وفی بحرالرائق: "فالحاصل أن الاعتبار ليوم العقد في حق التسمية وليوم القبض في حق دخوله في ضمانها." (باب المھر، ج:3، ص:153، ط:دار الکتاب الإسلامي)
و فی الھندیہ: "المهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول، والخلوة الصحيحة، وموت أحد الزوجين سواء كان مسمى أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالإبراءمن صاحب الحق، كذا في البدائع." (كتاب النكاح، الباب السابع في المهر، الفصل الثاني فيمايتاكد به المهر، ج: 1، ص: 304، ط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95621کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات