مکروہات

کسی قوم و برادری کا حق مہر کو کسی خاص رقم وغیرہ کے ساتھ مقید کرنا

فتوی نمبر :
95595
| تاریخ :
2026-05-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کسی قوم و برادری کا حق مہر کو کسی خاص رقم وغیرہ کے ساتھ مقید کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حق مہر کو فکسڈ کرنے کے حوالے سے ؟ جیسا کہ ہماری برادری میں تمام لڑکیوں کا پورے پاکستان میں حق مہر پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے اور اس میں کمی بیشی کرنے والے پر جرمانہ بھی ہے ۔ چار علماءِ کرام کی موجودگی میں برادری کے مشران نے یہ فیصلہ صادر فرمایا ہے نکاح کو آسان بنانے کے حوالہ سے ۔
شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شریعت میں زیادہ سے زیادہ مہرمقرر کرنے کی کوئی حد متعین نہیں،بلکہ لڑکا اپنی وسعت کے مطابق جتنا مہر دینا چاہے دے سکتاہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی برادری کےمشران کابنایاگیا مذکورضابطہ شرعاًدرست نہیں ،چنانچہ اس ضابطہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنا بھی جائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے،البتہ برادری مشران کوچاہئیےکہ دکھاوے یا نمود و نمائش کی خاطر زیادہ مہر رکھنے کے رواج کی روک تھام کےلیے غیرشرعی ضابطہ اخلاق وضع کرنےکے بجائے اگردعوتی ،اصلاحی اور ترغیبی طریقہ کاراختیارکریں ،تو یہ زیادہ بہتراور مناسب رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التفسیر للقرطبی تحت قوله تعالى: (وآتيتم إحداهن قنطارا) الآية. دليل على جواز المغالاة في المهور، لأن الله تعالى لا يمثل إلا بمباح.(پارہ :4،ج:5،ص:99،ط:دارالکتب المصریۃ القاہرۃ)۔
و فی التفسیر لابن کثیر:وقوله: (وإن أردتم استبدال زوج مكان زوج وآتيتم إحداهن قنطارا فلا تأخذوا منه شيئا أتأخذونه بهتانا وإثما مبينا)(الی قولہ )وفي هذه الآية دلالة على جواز الإصداق بالمال الجزيل، وقد كان عمر بن الخطاب نهى عن كثرة الإصداق، ثم رجع عن ذلك (پارہ :4،ج:2،ص:243، ط:دار طيبة للنشر والتوزيع، الرياض - السعودية)۔
و فی السنن لابی داود: عن أم حبيبة: أنها كانت تحت عبيد الله بن جحش، فمات بأرض الحبشة، فزوجها النجاشي النبي - صلى الله عليه وسلم -، وأمهرها عنه أربعة آلاف، وبعث بها إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مع شرحبيل ابن حسنة.(کتاب النکاح:باب الصداق،ج:3،ص:445،ط: دار الرسالة العالمية)
و فی الدرالمختار: و) يجب (الأكثر منها إن سمى) الأكثر الخ (کتاب النکاح،باب المھر،ج:3،ص:102،ط:دار الفكر )
و فی الشامیۃ تحت : (قوله ويجب الأكثر) أي بالغا ما بلغ فالتقدير بالعشرة لمنع النقصان اھ (ایضا)
و فى الدرالمختار:(قوله: وفيه إلخ) أي في البحر، حيث قال: وأفاد في البزازية أن معنى التعزير بأخذ المال على القول به إمساك شيء من ماله عنه مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه، لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي.وفي المجتبى لم يذكر كيفية الأخذ وأرى أن يأخذها فيمسكها، فإن أيس من توبته يصرفها إلى ما يرى. وفي شرح الآثار: التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ .والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال."(کتاب الحدود،باب التعزیر،مطلب فی التعزیر باخذالمال ،4/61،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95595کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات