مکروہات

ملازم کا اپنی جگہ کسی دوسرے ملازم کو رکھ کر کم تنخواہ دینا

فتوی نمبر :
95556
| تاریخ :
2026-05-21
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

ملازم کا اپنی جگہ کسی دوسرے ملازم کو رکھ کر کم تنخواہ دینا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم مفتیانِ کرام
دار الافتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ حضرات خیریت سے ہوں گے۔ ایک شرعی مسئلہ دریافت کرنا مقصود ہے، براہِ کرم قرآن و سنت اور اسلامی شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
ایک شخص سرکاری ملازم ہے، جس کی تقرری چپڑاسی / مزدور (Peon / Labour) کی آسامی پر ہوئی ہے اور وہ حکومت سے تقریباً 30 سے 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتا ہے۔ لیکن عملی طور پر اسے مسجد کے خادم (خادمِ مسجد) کے طور پر ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔
اب وہ شخص اپنی ڈیوٹی خود انجام دینے کے بجائے ایک دوسرے آدمی کو صرف 5 ہزار روپے ماہانہ پر رکھ کر اپنی جگہ کام کرواتا ہے، جبکہ باقی تنخواہ خود وصول کرتا ہے۔
درج ذیل امور کے بارے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے:
1. کیا اس شخص کا اپنی ڈیوٹی کسی دوسرے آدمی سے کم اجرت پر کروانا اور خود مکمل سرکاری تنخواہ لینا شرعاً جائز ہے؟
2. کیا یہ عمل دھوکہ، خیانت یا ناجائز کمائی میں شمار ہوگا؟
3. جو افسر یا ذمہ دار افراد اس معاملے کو جانتے ہوئے اس کی اجازت دے رہے ہیں یا خاموش ہیں، ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
4. اس صورت میں اصل کام کرنے والے شخص کی کمائی کا کیا حکم ہوگا؟
براہِ کرم اس مسئلے کا مفصل اور مدلل جواب عنایت فرما دیں تاکہ شرعی رہنمائی حاصل ہو سکے۔
جزاکم اللہ خیراً
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر محکمہ کے قانون و ضابطے کے مطابق ملازم پر خود ڈیوٹی انجام دینا لازم ہو اور مستقل طور پر اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو مقرر کرنے کی اجازت نہ ہو، تو ایسی صورت میں اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو پانچ ہزار روپے ماہانہ پر مقرر کرکے خود مکمل سرکاری تنخواہ وصول کرنا شرعاً جائز نہیں، بلکہ یہ دھوکہ دہی اور خیانت کے زمرے میں داخل ہے۔ لہٰذا مذکورہ شخص کا خیانت اور دھوکہ دہی کا مرتکب ہونا، نیز ذمہ دار افراد کا اس معاملے میں جان بوجھ کر خاموشی اختیار کرکے اپنے فرائضِ منصبی میں غفلت اور کوتاہی سے کام لینا درست نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ جو شخص پانچ ہزار روپے ماہانہ کے عوض مذکورہ کام انجام دے رہا ہے، اس کے لیے طے شدہ اجرت لینا جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار علی الدر المختار: (وإذا شرط عمله بنفسه) بأن يقول له اعمل بنفسك أو بيدك (لا يستعمل غيره إلا الظئر فلها استعمال غيرها) بشرط وغيره خلاصة (وإن أطلق كان له) أي للأجير أن يستأجر غيره، أفاد بالاستئجار أنه لو دفع لأجنبي ضمن الأول
(قوله: بأن يقول له اعمل بنفسك أو بيدك) هذا ظاهر إطلاق المتون وعليه الشروح، فما في البحر والمنح عن الخلاصة من زيادة قوله ولا تعمل بيد غيرك فالظاهر أنه لزيادة التأكيد لا قيد احترازي ليكون بدونه من الإطلاق تأمل.
(قوله: لا يستعمل غيره) ولو غلامه أو أجيره قهستاني؛ لأن عليه العمل من محل معين فلا يقوم غيره مقامه كما إذا كان المعقود عليه المنفعة، بأن استأجر رجلا شهرا للخدمة لا يقوم غيره مقامه؛ لأنه استيفاء للمنفعة بلا عقد زيلعي. (6/18، کتاب الإجارة)
وفی الفقه على المذاهب الأربعة: وليس للعامل أن ينيب عنه غيره لان الإجارة متعلقة بعينه ويستحق الاجير الخاص الاجرة بمجرد تسليم نفسه للعمل سواء عمل ام لم يعمل في بيت المستاجر أو في بيت نفسه. (3/136، کتاب الإجارة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95556کی تصدیق کریں
0     89
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات