طلاق

بیوی کی طرف نسبت کئے بغیر تین بار طلاق بولنا

فتوی نمبر :
95510
| تاریخ :
2026-05-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کی طرف نسبت کئے بغیر تین بار طلاق بولنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں ایک نہایت حساس شرعی مسئلے میں مکمل اور درست رہنمائی کے لیے آپ سے رجوع کر رہا ہوں۔

میرا مسئلہ نکاح/طلاق سے متعلق ہے۔

تفصیل یہ ہے:

کہ میرا نکاح شدہ تعلق ہے اور میں نے اپنے ازدواجی تعلق کو قائم رکھنے اور مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوشش کی ہے۔
تقریباً گزشتہ 6–8 ماہ سے میں اپنی اہلیہ کو بار بار سمجھاتا رہا ہوں، ان کے شکوک و شبہات دور کرنے کی کوشش کی، اور تعلق کو قائم رکھنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی۔
ان تمام کوششوں کے دوران وہ اہلیہ اکثر یہ کہتی رہیں کہ انہیں رشتے میں آنے پر پچھتاوا ہے، انہیں ڈسٹنس چاہیے، اور وہ “شیئرنگ” (دوسری بیوی کے ساتھ رشتہ) کو قبول نہیں کر سکتیں۔
میں نے بار بار انہیں سمجھایا کہ میں ان کے ساتھ راضی ہوں اور رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں، اور یہ ان کا پچھتاوا غلط فہمی ہے۔
ان حالات میں کئی بار جذباتی گفتگو اور ذہنی دباؤ کی کیفیت رہی، اور میں نے حتیٰ کہ روتے ہوئے بھی انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔
مسلسل کوششوں کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی اور ذہنی دباؤ بڑھتا رہا۔
ایک موقع پر شدید ذہنی و جذباتی دباؤ کی حالت میں میں نے میسج میں ایک ہی بار “طلاق طلاق طلاق” لکھ دیا۔
اس کے بعد نہ پہلے کبھی اور نہ بعد میں کوئی طلاق کے الفاظ لکھے گئے۔
بعد میں مجھے شدید ندامت ہوئی اور میں نے تعلق کو قائم رکھنے کی کوشش جاری رکھی۔
اس کے بعد انہوں نے بعض علماء سے فتویٰ لیا جنہوں نے اپنی رائے دی کہ اس صورت میں طلاق واقع ہو سکتی ہے، جس کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی۔
اہلیہ کی ذہنی حالت بھی حساس ہے اور وہ anxiety کی مریضہ ہیں اور بعض اوقات ادویات بھی استعمال کرتی ہیں، جس سے گھر کے حالات مزید متاثر ہوئے ہیں۔
اب وہ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ وہ مختلف مسالک/اہلِ حدیث سے بھی رائے لینا چاہتی ہیں، اور اس دوران گھریلو ماحول میں مزید تناؤ اور جذباتی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔
دین اور عقیدے کے حوالے سے بھی جذباتی گفتگو تک نوبت آ گئی تھی، جس پر میں نے انہیں روکا اور سمجھایا کہ اس حد تک بات نہ کی جائے۔
اب میں آپ سے قرآن و سنت اور فقہِ اہلِ سنت کی روشنی میں مکمل رہنمائی چاہتا ہوں:
- اس پوری صورتِ حال میں شرعی حکم کیا بنتا ہے؟
- کیا اس کیفیت اور ایک بار “طلاق طلاق طلاق” لکھنے سے کوئی شرعی اثر واقع ہوتا ہے؟
- اور ہمارے لیے شرعی طور پر درست، محفوظ اور حلال راستہ کیا ہے تاکہ ہم کسی غلطی، نقصان یا زیادتی سے بچ سکیں؟
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی مذکورہ بیوی سے لڑائی جھگڑے اور ان کا سوکن کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کے پس منظر میں اپنی مذکورہ بیوی ہی کے موبائل نمبر پر اس کو میسیج میں یہ الفاظ لکھ کر سینڈ کردیے کہ”طلاق،طلاق طلاق“ تو فقہی اعتبار سے معنوی نسبت پائی جانے کی وجہ سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور نہ ہی بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ نکاح ہوسکتاہے،لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرے،اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کرے،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے، جبکہ سائل کی مطلقہ بیوی عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔
اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کر کے حقوقِ ِزوجیت بھی ادا کرے ، ایسا کرنے سے دوسرے شخص کی بیوی بن جائے گی ، اب اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فورا بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے، بہردوصورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تونئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی بیوی کو نکاح کے بعد طلاق دیدے گا تا کہ وہ زوجِ اول کے لئے حلال ہو جائے , مکروہ تحریمی ہے ، جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، البتہ بغیر کسی شرط کے اس کے ساتھ نکاح کر نا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: و فی الدر: باب الصريح: (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك، وأنت طالق، ومطلقة) بالتشديد، قيد بخطابها؛ لأنه لو قال: إن خرجت يقع الطلاق، أو لا تخرجي إلا بإذني فإني حلفت بالطلاق، فخرجت لم يقع لتركه الإضافة إليها(کتاب الطلاق،باب صریح الطلاق،ج:3،ص:247،ط:سعید)
وفی الرد: (قوله لتركه الإضافة) أي المعنوية فإنها الشرط والخطاب من الإضافة المعنوية، وكذا الإشارة نحو هذه طالق، وكذا نحو امرأتي طالق وزينب طالق. اهـ. أقول: وما ذكره الشارح من التعليل أصله لصاحب البحر أخذا من قول البزازية في الأيمان قال لها: لا تخرجي من الدار إلا بإذني فإني حلفت بالطلاق فخرجت لا يقع لعدم حلفه بطلاقها، ويحتمل الحلف بطلاق غيرها فالقول له. اهـ. ومثله في الخانية، وفي هذا الأخذ نظر، فإن مفهوم كلام البزازية أنه لو أراد الحلف بطلاقها يقع لأنه جعل القول له في صرفه إلى طلاق غيرها، والمفهوم من تعليل الشارح تبعا للبحر عدم الوقوع أصلا لفقد شرط الإضافة، مع أنه لو أراد طلاقها تكون الإضافة موجودة ويكون المعنى فإني حلفت بالطلاق منك أو بطلاقك، ولا يلزم كون الإضافة صريحة في كلامه؛ لما في البحر لو قال: طالق فقيل له من عنيت؟ فقال امرأتي طلقت امرأته. اهـ. على أنه في القنية قال عازيا إلى البرهان صاحب المحيط: رجل دعته جماعة إلى شرب الخمر فقال: إني حلفت بالطلاق أني لا أشرب وكان كاذبا فيه ثم شرب طلقت. وقال صاحب التحفة: لا تطلق ديانة اهـ وما في التحفة لا يخالف ما قبله لأن المراد طلقت قضاء فقط، لما مر من أنه لو أخبر بالطلاق كاذبا لا يقع ديانة بخلاف الهازل، فهذا يدل على وقوعه وإن لم يضفه إلى المرأة صريحا، نعم يمكن حمله على ما إذا لم يقل إني أردت الحلف بطلاق غيرها فلا يخالف ما في البزازية ويؤيده ما في البحر لو قال: امرأة طالق أو قال طلقت امرأة ثلاثا وقال لم أعن امرأتي يصدق اهـ ويفهم منه أنه لو لم يقل ذلك تطلق امرأته، لأن العادة أن من له امرأة إنما يحلف بطلاقها لا بطلاق غيرها، فقوله إني حلفت بالطلاق ينصرف إليها ما لم يرد غيرها لأنه يحتمله كلامه، بخلاف ما لو ذكر اسمها أو اسم أبيها أو أمها أو ولدها فقال: عمرة طالق أو بنت فلان أو بنت فلانة أو أم فلان، فقد صرحوا بأنها تطلق، وأنه لو قال: لم أعن امرأتي لا يصدق قضاء إذا كانت امرأته كما وصف كما سيأتي قبيل الكنايات وسيذكر قريبا أن من الألفاظ المستعملة: الطلاق يلزمني، والحرام يلزمني، وعلي الطلاق، وعلي الحرام، فيقع بلا نية للعرف إلخ. فأوقعوا به الطلاق مع أنه ليس فيه إضافة الطلاق إليها صريحا، فهذا مؤيد لما في القنية، وظاهره أنه لا يصدق في أنه لم يرد امرأته للعرف، والله أعلم کتاب الطلاق،(باب صریح الطلاق،مطلب سن بوش یقع بہ الرجعی، ج:3،ص:248،ط:سعید)
وفی الھدایۃ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها " والأصل فيه قوله تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ} [البقرة: 230] فالمراد الطلقة الثالثة الخ (کتاب الطلاق، باب العدۃ، فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج:2،ص:258، ط: داراحیاء التراث العربی)
وفیھا ایضاً: وإذا تزوجها بشرط التحليل فالنكاح مكروه " لقوله عليه الصلاة والسلام " لعن الله المحلل والمحلل له " وهذا هو محمله " فإن طلقها بعد ما وطئها حلت للأول " لوجود الدخول في نكاح صحيح إذ النكاح لا يبطل بالشرط( ایضاً)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95510کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات